نوجوانوں اور خواتین کی ہمت افزائی کرنے والوں کو انٹرنیشنل ایوارڈز

یہ ایوارڈز 100 زمروں میں دیئے جائیں گے۔ ایوارڈ دینے کی تاریخ اور مقام کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ پروگرام کی مزید تفصیلات کمیٹی کے فیس بک اکاؤنٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: غریب و کمزور معاشی طبقات سے تعلق رکھنے والے غریب نوجوانوں اور خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور ان کو اپنا ذاتی کاروبار شروع کرنے میں مدد دینے والی شخصیتوں کو آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیز کمیٹی کی جانب سے بہت جلد انٹرنیشنل ایسمک ایوارڈ عطا کرنے کے لئے ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔

مائنارٹیز کمیٹی کے صدر سید زین العابدین سعید (ایس زیڈ سعید) نے ایک بیان میں کہا کہ کمیٹی نے طے کیا ہے کہ بین الاقوامی طور پر ایسے کئی ادارے اور افراد ہیں جو غریب و بے سہارا تعلیم یافتہ و ہنر مند و کم ہنر مند افراد کو چھوٹی صنعتی و کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی ہمت افزائی کرتے ہیں جس کی بدولت بے شمار نوجوان و خواتین اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر سماج میں باعزت زندگی گزار رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ان کی کمیٹی نے خود کماؤ خود کھاؤ کی اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت کئی شعور بیداری پروگرام شہر اور دیگر مقامات پر منعقد کیے گئے اور ایک فیس بک اکاؤنٹ khud kamao khud khao بھی شروع کیا ہے جس میں ایسی 250 سے زائد صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے جو کم سے کم دو ہزار روپئے سے بھی شروع کی جاسکتی ہیں۔

کمیٹی کی سرگرمیوں سے ہزارہا افراد نے استفادہ کیا ہے اور یہ تمام خدمات بلا معاوضہ ہیں۔ کمیٹی ایورڈ فنکشن کے موقعہ پر ایک اسمال انڈسٹریز ایکسپو بھی منعقد کرے گی جس میں ایسی صنعتوں کے اسٹال لگائے جائیں گے جو چھوٹے پیمانہ پر معمولی سرمایہ سے بھی شروع کی جاسکتی ہیں۔ یہ ایکسپو نوجوانوں اور صنعتوں کے درمیان ایک مضبوط کڑی کا کام کرے گا۔ خود کماؤ خود کھاؤ کے تحت انٹرنیشنل ایسمک ایوارڈ کے لئے کمیٹی کو ملک کے علاوہ مختلف ممالک سے نامزدگیاں وصول ہو رہی ہیں۔ ایوارڈز عطا کرنے کے لئے ایک پانچ رکنی ایوارڈ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کے صدر نشین جے راؤ جان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ہیں۔ یہ ایوارڈز 100 زمروں میں دیئے جائیں گے۔ یہ ایوارڈ تاریخ اور مقام کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ پروگرام کی تفصیلات کمیٹی کے فیس بک اکاؤنٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔