ای ڈی معاملے میں چدمبرم کو عبوری راحت برقرار

سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں منی لانڈرنگ کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے انکوائری کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو ملی عبوری راحت کو فی الحال کل تک برقرار رکھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں منی لانڈرنگ کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے انکوائری کے معاملے میں سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو ملی عبوری راحت کو فی الحال کل تک برقرار رکھا۔ جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا نے گذشتہ پیر کو ای ڈی سے متعلق معاملات میں چدمبرم کو گرفتاری سے دی گئی راحت بدھ تک کے لئے بڑھادی۔
ای ڈی کی طرف سے سالسٹر جنرل توشار مہتا کل دو بجے اپنے دلائل پیش کریں گے۔

چدمبرم آئی این ایس میڈیا میں سرمایہ کاری سے متعلق مبینہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ معاملے میں سی بی آئی اور ای ڈی کی انکوائری کا سامنا کررہے ہیں۔ اس سے قبل آج کی سماعت کے دوران چدمبرم نے ای ڈی سے ان سے کی گئی پوچھ گچھ کی نقل طلب کی۔ چدمبرم کی طرف سے پیش سینئر وکیل کپل سبل نے تین الگ الگ تاریخوں پر ای ڈی کی طرف سے کی گئی پوچھ گچھ کی نقل دستیاب کرانے کا مطالبہ کیا۔


سبل نے بنچ کو بتایا کہ 29 دسمبر 2018 اور 21 جنوری 2019 کو ای ڈی نے چدمبرم سے کس طرح پوچھ گچھ کی تھی۔ یہ نقل سے معلوم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا جانچ ایجنسیوں کی طرف سے ثبوت اچانک عدالت میں پیش کئے جارہے ہیں۔ سبل نے دلیل دی کہ ای ڈی ایک کی سوال بار بار پوچھ رہا ہے۔ ایجنسی نے غیر ملکی کھاتوں کی جانکاری مانگی ہے لیکن عرضی گذار نے کہا کہ بیرون ملک میں کھاتہ نہیں ہے۔

چدمبرم کی طرف سے پیش دوسرے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ اس معاملے میں جانچ سے بچنے جیسی کوئی بات نہیں ہے کیوں کہ سابق مرکزی وزیر پوچھ گچھ کا سامنا کرنے کے لئے ہمیشہ سے دستیاب رہے ہیں۔ انہوں نے ای ڈی سے سوال کیا ’کیا میں نے (چدمبرم نے) پوچھ گچھ کے لئے موجود رہنے سے انکار کیا ہے؟“ سنگھوی نے کہا”آپ پوچھ گچھ میں سوال پوچھ رہے ہیں تو ملزم نے کیا جواب دیا ’عدالت کو بتایا جانا چاہئے۔“

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔