دہلی میں اگلے آرڈر تک تمام اسکول بند رکھنے کی ہدایت

محکمہ تعلیم کی طرف سے آج جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری، غیرسرکاری، امداد یافتہ، غیرامداد یافتہ، این ڈی ایم سی، میونسپل کارپوریشن اور دہلی چھاونی بورڈ کے اسکول اگلی ہدایت تک بند رہیں گے۔

اسکول، علمتی تصویر یو این آئی
اسکول، علمتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی میں آلودگی کے مدنظر محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کو اگلے آرڈر تک بند رکھنے کی ہدایت دی ہے، محکمہ تعلیم کی طرف سے آج جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری، غیرسرکاری، امداد یافتہ، غیرامداد یافتہ، تسلیم شدہ، این ڈی ایم سی، میونسپل کارپوریشن اور دہلی چھاونی بورڈ کے اسکول اگلی ہدایت تک بند رہیں گے۔ اس دوران حالانکہ آن لائن تعلیم جاری رہے گی اس کے علاوہ بورڈ کے امتحانات بھی اسکولوں میں طے شدہ پروگرام کے تحت ہوں گے۔

محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ طلبا، اساتذہ اور والدین کو ان ہدایات کی معلومات دیں گے۔ خیال رہے کہ دہلی میں بڑھتی آلودگی کے مدنظر حکومت نے اسکول۔ کالج، انسٹی ٹیوٹ، ٹریننگ سنٹر اور لائبریری وغیرہ 21 نومبر تک کے لئے بند کردی تھیں اور سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔