مہنگائی، جرائم، قتل، عصمت دری، بدعنوانی سے سماج کا ہر طبقہ پریشان: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے۔ وہ نوجوانوں، بے روزگاروں کے ساتھ فریب کا سہارا لے کر یوپی میں ان کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو کہا کہ مرکزی اور اترپردیش کی بی جے پی حکومتوں نے عوام کو بحران میں ڈالنے کا گناہ کیا ہے۔ مہنگائی،جرائم، قتل، لوٹ، عصمت دری، بدعنوانی سے سماج کا ہر طبقہ متاثر ہے جس سے چھٹکارہ دلانے کے لئے کانگریس کا کردار اہم ہوگا۔ پرینکا واڈرا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جھانسی میں منعقد کانگریس لیڈروں کی دو روزہ تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک کے سامنے بڑے چیلنجز سے مقابلہ کرنے میں ہمیشہ آگے رہی ہے۔ وہ ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والا کردار ادا کرنا اچھی طرح سے جانتی ہے۔ آج ملک کی حالت موجودہ حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کافی مختلف ہوچکے ہیں۔ بے تحاشہ بڑھتی مہنگائی، غریبی، عدم تغذیہ، جرائم کے ساتھ ساتھ جمہوری اقدار، آئین و آئینی اداروں کے سامنے کھڑے چیلنجز سے صرف کانگریس ہی مقابلہ کر سکتی ہے۔ اس کے لئے سب کو سرگرم کردار ادا کرنا پڑے گا۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ ملک کے ہر سماج کے درد کو ہرنے کا ہماری تاریخ بھی ہے۔ حال میں بھی اور مستقبل میں بھی اس لئے ہماری اولین ترجیح ملک و عوام الناس ہیں۔ ان کے ساتھ کھڑے ہوکر ان کے دکھ و درد کو سمجھنا و شیئر کرنے کے ساتھ اسے حل کرنے کے لئے محنت سے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں مرکز و اترپردیش کی بی جے پی حکومتوں نے عوام کو بحران میں ڈھکیلنے کا گناہ کیا ہے۔ امیر ہو یا غریب سماج کا کوئی بھی طبقہ بڑھتی مہنگائی، جرائم، قتل، لوٹ، عصمت دری، بدعنوانی سے متاثر ہے۔ کانگریس مضبوطی کے ساتھ مہنگائی، بے روزگاری، پٹرول، ڈیزل و رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بی جے پی حکومت سے سوال بھی کرے گی اور تحریک بھی چلائے گی۔


پرینکا گاندھی نے کہا کہ اترپردیش میں جرائم کی ہوا چل رہی ہے۔ استحصال زدہ، محروم دلتوں کا استحصال یوگی حکومت کا اہم ایجنڈہ ہے۔ جرائم پیشہ افراد کو خاموش حمایت حالات کو دھماکہ خیز بناتے جارہے ہیں اور حکومت عوام کو راحت دینے کی پالیسی سے ہمیشہ کی طرح دوری بنائے ہوئے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے وہ نوجوانوں، بے روزگاروں کے ساتھ فریب کا سہارا لے کر یوپی میں ان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔ سوالوں کے جوابات دینے کے بجائے وہ جھوٹ بولتی ہے اور جوابدہی سے بچتی ہے۔ بی جے پی حکومت بے روزگار نوجوان نوکریوں کے لئے احتجاج کر رہا ہے۔ سرکاری نوکریاں بدعنوانی کی نظر چڑھ رہی ہیں۔ نوکریوں کے لئے منتخب امیدواروں کو تقرری لیٹر کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں۔

انہوں نے تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کارکنوں سے کہا کہ ملک متعدد قسم کی چیلنجز سے گزر رہا ہے ہر طرف حکومت کی ہراسانی سہنے کو مجبوروں کو ایک بڑا طبقہ پریشان و مایوس کن زندگی گزارنے کو مجبور ہے۔ کانگریس کارکنوں کے سامنے بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کو پورا کریں۔ آنے والے اسمبلی انتخاب میں تنظیم و کارکنوں کی تدابیر بہت اہم ہوں گی۔ تنظیم نظریات و کارکنوں کی محنت سے کھڑی ہوتی ہے۔ یہ تربیتی کیمپ کانگریسیوں کے لئے کافی اہم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */