مہنگائی اور کمپنیوں کا سہ ماہی منافع مارکیٹ کی چال کا تعین کرے گا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے بھی مارکیٹ میں تیزی رہنے کا امکان ہے کیونکہ اگر بین الاقوامی سطح پر کوئی بڑی ہلچل نہ ہوئی تو مارکیٹ کی حرکت کا تعین ملکی عوامل پر ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>شیئر مارکیٹ، فائل تصویر یو این آئی </p></div>

شیئر مارکیٹ، فائل تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

ممبئی: اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ ہفتے ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خریداری کے زور پر تیزی حاصل کی، وہیں اگلے ہفتے صنعتی پیداوار، مہنگائی کے اعداد و شمار، کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج اور عالمی رجحان سے اسٹاک مارکیٹوں کی چال طے ہوگی۔

گزشتہ ہفتے بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل سینسیکس 891.45 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60 ہزار پوائنٹس کی طرف بڑھا اور 59882.97 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 239.4 پوائنٹس بڑھ کر 17599.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری کا رجحان رہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 285.47 پوائنٹس بڑھ کر 24351.06 پوائنٹس اور اسمال کیپ 768.33 پوائنٹس کے اضافے سے 27725.34 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔


پچھلے ہفتے پانچ کاروباری دنوں میں سے اسٹاک مارکیٹ صرف تین دن کام کر سکی کیونکہ 4 اپریل کو مہاویر جینتی تھی اور جمعہ کو گڈ فرائیڈے کی وجہ سے چھٹی تھی۔ اگلے ہفتے بھی 14 اپریل کو امبیڈکر جینتی کے موقع پر چھٹی ہوگی اور کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے بھی مارکیٹ میں تیزی رہنے کا امکان ہے کیونکہ اگر بین الاقوامی سطح پر کوئی بڑی ہلچل نہ ہوئی تو مارکیٹ کی حرکت کا تعین ملکی عوامل پر ہوگا۔ اگلے ہفتے صنعتی پیداوار کے ساتھ ساتھ کنزیومر انڈیکس کی بنیاد پر خوردہ افراط زر، ہول سیل پرائس انڈیکس پر مبنی ہول سیل مہنگائی، ملک کی بڑی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج آنے والے ہیں جس کے واضح اثرات مارکیٹ پر پڑ سکتے ہیں۔


غیر ملکی فنڈز کی نقل و حرکت، روپے کے اتار چڑھاؤ اور خام تیل کی قیمتیں بھی مارکیٹ کی سمت کے لیے اہم ہوں گی۔ جمعہ کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر جینتی کے موقع پر اسٹاک مارکیٹ بند رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔