عآپ میں اقتدار کی جنگ شروع، دہلی کے رہنماؤں نے کنٹرول اپنے ہاتھ میں لیا: بگھیل

پنجاب میں اقتدار کی جدوجہد شروع ہو چکی ہے کیونکہ دہلی سے شکست خوردہ رہنماؤں  نے پنجاب میں مختلف سرکاری محکموں کا چارج اور کنٹرول سنبھالنا شروع کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پنجاب کے انچارج بھوپیش بگھیل نے ہفتہ کو کہا کہ پنجاب میں حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ساتھ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور دہلی میں کراری شکست کے بعد اقتدار کی جدوجہد شروع ہوگئی ہے۔بھوپیش بگھیل نے کہا کہ اقتدار کی جدوجہد شروع ہو چکی ہے کیونکہ دہلی سے شکست خوردہ لیڈروں نے پنجاب میں مختلف سرکاری محکموں کا چارج اور کنٹرول سنبھالنا شروع کر دیا ہے۔

کل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر لیڈروں بشمول ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل اے، مقابلہ کرنے والے امیدواروں اور ضلعی صدور کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے بھوپیش  بگھیل نے دہلی میں شکست خوردہ اے اے پی کے لیڈروں پر بھی تنقید کی جنہوں نے پنجاب حکومت میں ڈی فیکٹو منسٹر کا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔


لدھیانہ ویسٹ ضمنی انتخاب کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں، جس کے لیے اے اے پی پارٹی امیدوار کا اعلان کر چکی ہے حالانکہ ضمنی انتخاب کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، بھوپیش  بگھیل نے کہا، اے اے پی کا امیدوار کا اعلان کرنے کا مقصد دہلی میں اپنے لیڈر اروند کیجریوال کی شکست کے بعد راجیہ سبھا کے لیے جگہ بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کانگریس کی قیادت ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا انتخاب کرے گی، جبکہ حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔ ریاستی کانگریس کی قیادت کے تعلق سے بگھیل نے واضح طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے صدر اور لیڈر یہاں رہیں گے اور اپنا اچھا کام جاری رکھیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔