انڈیگو کا تین ہزار کروڑ روپئے اکٹھا کرنے کا منصوبہ

کووڈ ۔19 وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں ائیرلائن کمپنیوں کی مالی صورتحال کمزور ہوئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اسی وجہ سے انڈیگو نے اضافی سرمایہ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈیگو، تصویر یو این آئی
انڈیگو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن کمپنی انڈیگو نے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو شیئر جاری کرکے 3 ہزار کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انڈیگو کی پروموٹر کمپنی انٹرگلوبل ایوی ایشن لمیٹڈ نے اسٹاک مارکیٹ کو بتایا کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مستحق ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو شیئر جاری کرکے 3000 کروڑ روپے تک اکھٹا کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے پر ابھی شیئر ہولڈروں اور ریگولیٹری اداروں کی مہر لگنی باقی ہے۔

کووڈ ۔19 وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں ائیرلائن کمپنیوں کی مالی صورتحال کمزور ہوئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اسی وجہ سے انڈیگو نے اضافی سرمایہ اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وبا کی پہلی لہر کے بعد گھریلو ہوا بازی کا شعبہ دوبارہ پٹری پر آتا نظر آرہا ہے، لیکن دوسری لہر نے ایک بار پھر اسے الٹی سمت میں موڑ دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔