انڈیگو نے ملازمین کو ’تحفہ‘ دینے کا کیا اعلان، سبھی کو ملے گی 1.5 ماہ کی اضافی تنخواہ

انڈیگو کمپنی نے ای میل کے ذریعہ کہا ہے کہ ہم ایک مشکل وقت سے گزرے ہیں، پہلے کووڈ-19 تھا اور پھر اس کے بعد کمپنی کی ریکوری میں ہوئی پریشانی، دونوں اوقات میں ہر کسی کے لیے اپنے اپنے چیلنجز رہے۔

انڈیگو ائیر لائنس، تصویر آئی اے این ایس
انڈیگو ائیر لائنس، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کی سب سے بڑی ایئرلائنس کمپنی ‘انڈیگو‘ نے اپنے سبھی ملازمین کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے انھیں تحفہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انڈیگو نے اپنے ملازمین کو ایک ای میل بھیجا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انھیں ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ کو یک مشت بونس کے طور پر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی کمپنی نے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ہے۔

انڈیگو نے ملازمین کو کیے گئے ای میل میں لکھا ہے کہ ’’ہم ایک مشکل وقت سے گزرے ہیں۔ پہلے کووڈ-19 تھا اور پھر اس کے بعد کمپنی کی ریکوری میں ہوئی پریشانی۔ دونوں اوقات میں ہر کسی کے لیے اپنے اپنے چیلنجز رہے۔ کووڈ کے دوران ہوئے نقصان کا کمپنی پر بہت گہرا اثر پڑا تھا، جس سے گزشتہ سالوں کے منافع پر پانی پھر گیا۔‘‘


انڈیگو ایئرلائنس کی تازہ سالانہ رپورٹ (23-2022) کے مطابق کمپنی میں ملازمین کی مجموعی تعداد 32407 تھی۔ ایئرلائنس نے غالباً ان سبھی کو ای میل بھیجا ہے اور بتایا ہے کہ 2022 کی دوسری سہ ماہی میں ریکوری کے لیے اپنا راستہ شروع کیا اور تب سے ہم نے ٹھوس اور مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حالیہ وائیڈ باڈی ایئرکرافٹ آرڈر ایک مضبوط مستقبل کا اشارہ ہے۔

دراصل اپریل ماہ میں انڈیگو نے 30 ایئر بس A350-900 طیاروں کا ایک کنفرم آرڈر دیا تھا جو پچیس کم خرچ والی ایئرلائن کو ہندوستان سے یورپ، برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا کے لیے نان اسٹاپ پروازیں فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔ حالانکہ کمپنی نے اس کی قیمت سے متعلق کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس کی قیمت 9 بلین ڈالر سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یوروپی طیارہ ساز کمپنی نے 2019 کے بعد سے طیارہ کی قیمتوں کا ڈاٹا جاری کرنا بند کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔