ہندوستان کی معاشی رفتار برقرار، وزارت مالیات کی رپورٹ میں جی ڈی پی کی شرح ترقی 6.5 سے 7 فیصد رہنے کی امید

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مینوفیکچرنگ اور سروس سیکٹر کے پرچیزنگ منیجر سے متعلق انڈیکس کی مضبوط کارکردگی سے گھریلو سرگرمیوں میں مضبوطی کا پتہ چلتا ہے۔

جی ڈی پی، تصویر آئی اے این ایس
جی ڈی پی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

مانسون میں بے ضابطگی کے باوجود ہندوستان کی معاشی رفتار برقرار ہے اور معاشی تجزیہ میں 6.5 سے 7.0 فیصد کی جی ڈی پی (مجموعی گھریلو پیداوار) شرح ترقی کا اندازہ کیا جا رہا ہے۔ وزارت مالیات کی طرف سے جمعرات کو جاری رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ جولائی کی ماہانہ معاشی تجزیہ کے مطابق ہندوستانی معیشت نے مالی سال 25-2024 کے پہلے چار ماہ میں اپنی رفتار بنائے رکھی ہے۔

وزارت مالیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے چار (اپریل-جولائی) ماہ میں جی ایس ٹی کلیکشن میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ یہ ٹیکس بنیاد کی توسیع اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کی وجہ سے ممکن ہوا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مینوفیکچرنگ اور سروس سیکٹر کے پرچیزنگ منیجرس سے متعلق انڈیکس کی مضبوط کارکردگی سے بھی گھریلو سرگرمیوں میں مضبوطی کا پتہ چلتا ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی وجہ طلب بڑھنا، نئے برآمدگی آرڈر میں تیزی اور پروڈکشن کی قیمتوں کا بڑھنا ہے۔


سرکاری خزانہ سے متعلق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 25-2024 نے سرکاری خزانہ کی مضبوطی کا راستہ ہموار کیا ہے۔ مضبوط ریونیو کلیکشن، سرکاری اخراجات میں ڈسپلن اور مضبوط معاشی کارکردگی کی حمایت سے سرکاری خسارہ میں کمی آنے کا اندازہ ہے۔ علاوہ ازیں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ خوردہ مہنگائی جولائی 2024 میں گھٹ کر 3.5 فیصد ہو گئی ہے، جو ستمبر 2019 کے بعد سب سے کم ہے۔ یہ خوردنی اشیا کی مہنگائی میں نرمی کا نتیجہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔