یوتھ کانگریس کا پیغام ،مٹھی بھر مٹی شہید کسانوں کے نام

کانگریس اہلکار ملک کے ہر ضلع میں جائیں گے اور وہاں سے ’اَن داتا‘ کے اعزاز میں ایک مٹھی بھرمٹی لے کر دہلی آئیں گے اور اس سے شہید کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
i

یوتھ کانگریس کے صدر شری نیواس بی وی نے کہا ہے کہ حکومت دہلی کی سرحدوں پر تحریک کرنے والے کسانوں کو نظر انداز کر رہی ہے جس کے سبب 60 سے زیادہ کسان شہید ہو چکے ہیں اور ان کی تحریک شہیدوں کے اعزاز میں ملک کے ہر ضلع سے مٹھی بھر مٹی لا کر انھیں خراج عقیدت پیش کرے گا۔

شری نیواس نے ہفتے کے روز کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کے اہلکار ملک کے ہر ضلع میں جائیں گے اور وہاں سے ’اَن داتا‘ کے اعزاز میں ایک مٹھی مٹی لے کر دہلی آئیں گے اور اس سے شہید کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ مٹی کے یہ لال اپنے حقوق کی لڑائی دہلی کی سرحد پر لڑ رہے ہیں اور کڑاکے کی سردی میں جد و جہد کرتے ہوئے حکومت سے کسان مخالف تینوں قوانین واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن حکومت ان کی نہیں سن رہی ہے۔

یوتھ کانگریس کے انچارج کرشنا الّاورو نے کہا کہ مٹھی بھر مٹی کے ذریعے یہ پیغام دیا جائے گا کہ کسانوں کے خلاف کسی تحریک کو تھوپنے نہیں دیا جائے گا اور جب تک یہ قوانین واپس نہیں ہوتے ہیں تو کسان اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔