امریکہ میں ہندوستانی طلبا کی تعداد میں مسلسل پانچویں سال اضافہ

اچھے تعلیم یافتہ ہندوستانی امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے سفارت خانہ میں لگاتار اپلائی کر رہے ہیں اور ملک بھر میں منعقد ہونے والے امریکی یونیورسٹی میلوں میں بڑی تعداد میں طلبا شریک ہوتے ہیں۔

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

نئی دہلی: بین الاقوامی تعلیمی ایکسچینج سے متعلق آج جاری اوپن ڈورس رپورٹ 2018 کے مطابق، گزشتہ سال امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلبا کی تعداد 5.4 فیصد بڑھ کر 196،271 ہو گئی۔ یہ مسلسل پانچواں سال ہے کہ امریکہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلبا کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

یو ایس انڈیا ایجوکیشنل فاؤنڈیشن (یو ایس آئی ای ایف) میں خطاب کرتے ہوئے قونصلر برائے قونصل امور جوزف پومپر نے کہا کہ ’’گزشتہ دس سالوں کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو امریکہ جانے والے ہندوستانیوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔ اور اس کی وجوہات واضح ہیں، ہندوستانی طلباء بہترین تعلیمی مواقع کی تلاش میں ہیں اور امریکہ یہ مواقع مسلسل فراہم کرتا رہا ہے۔ ‘‘

پومپر نے یہ بھی بتایا کہ اچھے تعلیم یافتہ ہندوستانی امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے سفارت خانہ میں لگاتار اپلائی کر رہے ہیں اور ملک بھر میں منعقد ہونے والے امریکی یونیورسٹی میلوں میں بڑی تعداد میں طلبا شریک ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں زیر تعلیم بین الاقوامی طلبا میں ہندوستانی طلبا تقریباً 18 فیصد ہیں، جو صرف چین سے کم ہیں۔ امریکہ میں گریجویٹ طلبا کی دوسری سب سے بڑی تعداد ہندوستان فراہم کرتا ہے اور چوتھے سب سے زیادہ انڈر گریجویٹ طلبا بھی ہندوستان کے ہی ہیں۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں زیر تعلیم امریکی طلبا کی تعداد 4,704 ہو گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے 12.5 فیصد زیادہ ہے۔

یو ایس آئی ای ایف کے ڈائریکٹر آدم گروٹسکی نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ امریکی یونیورسٹی میں ہندوستانی طلبا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ، اور یہ بھی اچھی بات ہے کہ بیرون ملک طلبا کے لیے امریکی یونیورسٹیاں ہندوستان کا انتخاب کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس آئی ای ایف میں ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ امریکی اور ہندوستانی شہریوں کے درمیان باہمی تعلقات کو ترقی دینے اور باہمی تفہیم کو فروغ دینے کے لئے طلبا ایکسچنج پروگرام بہترین راستوں میں سے ایک ہیں۔

2017-18 میں، امریکی کالجوں اور یونیورسٹیوں نے مسلسل تیسرے سال ایک ملین سے زیادہ بین الاقوامی طلباء کو تعلیم فراہم کی۔ یہ توسیع مسلسل پچھلے لگاتار 12 برسوں سے جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Nov 2018, 7:09 PM