ہندوستانی طالب علم عالمی کوریائی زبان مقابلے کا فاتح بن گیا

مقابلہ 'کورین میں میرے خواب اور چیلنجز' کے موضوع پر مبنی تھا۔ سریجا پال نے ’ایک خواب کا پیچھا کرنا اور کوریا میں گلوکارہ بننے کے لیے چیلنجز پر قابو پانا‘ کے موضوع پر اپنی تقریر کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سیجونگ ہاکڈانگ فاؤنڈیشن نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ثقافت، کھیل اور سیاحت کی وزارت کے تعاون سے ایک ہندوستانی طالب علم کو 'سیجونگ ہاکڈانگ آؤٹ اسٹینڈنگ لرنرز انویٹیشنل ٹریننگ پروگرام 2023 میں فاتح کے طور پر منتخب کیا ہے۔

اس پروگرام میں 67 ممالک کے تقریباً 2,477 شرکاء نے شرکت کی۔ ان میں سے کل 168 شرکاء کو کوریا میں مدعو کیا گیا تھا اور صرف 10 شرکاء ہی فائنل مرحلے تک پہنچ سکے تھے۔کورین کلچرل سنٹر کے زیر اہتمام یہ مقابلہ ہندوستانی طالبہ شریجا پال نے جیتا۔ سریجا 2021 میں انوبھوتی کاکاتی کے بعد یہ ایوارڈ جیتنے والی دوسری ہندوستانی طالبہ ہیں۔


مقابلہ 'کورین میں میرے خواب اور چیلنجز' کے موضوع پر مبنی تھا۔ سریجا پال نے ’ایک خواب کا پیچھا کرنا اور کوریا میں گلوکارہ بننے کے لیے چیلنجز پر قابو پانا‘ کے موضوع پر اپنی تقریر کی۔ سریجا پال نے کہاکہ "میں نے مشہور کوریائی موسیقی کے۔پوپ کے رجحان سے متاثر ہو کر کورین زبان سیکھنا شروع کی۔ اس فتح نے مجھے اپنے مقصد کے ایک قدم اور قریب کر دیا۔ میں اگلے سال کوریا میں زبان کے مطالعہ کے پروگرام کے موقع کے بارے میں خاص طور پر پرجوش ہوں۔

تقریری مقابلے کے علاوہ شرکاء کو دیگر عصری کوریائی ثقافت کا تجربہ کرنے کا موقع ملا۔ واضح رہے کہ کورین کلچرل سینٹر-انڈیا فی الحال کورین زبان، تائیکوانڈو اور روایتی کورین تال موسیقی، سمولنوری سمیت متعدد کلاسز پیش کرتا ہے۔ یہ مرکز کورین زبان اور ثقافت دونوں پر فوکس کرتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔