ڈالر کے مقابلے روپیہ 18 پیسے کمزور

پیر کے روز انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 18 پیسے کی گراوٹ سے 73.30 روپے فی ڈالر کی سطح پر آگیا۔

تصویر آئی اے این ایس 
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ڈالر کے مضبوط ہونے اور ملک میں کورونا وائرس بڑھنے کے سبب گھریلو شیئر بازار میں آنے والی شدید گراوٹ کے نتیجے میں پیر کے روز انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 18 پیسے کی گراوٹ سے 73.30 روپے فی ڈالر کی سطح پر آگیا۔

اس سے قبل ڈالر کے مقابلے میں روپیہ فی ڈالر 73.12 روپے کی سطح پر رہا تھا، جبکہ کاروبار کے آخری دن جمعہ کے روز گڈ فرائیڈے کی وجہ سے مارکیٹ میں کام کاج نہیں ہوسکا تھا۔


ڈالر کے مقابلے آج روپیہ 26 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ کھلا اور کاروبار کے دوران یہ 73.28 روپے کی بلند ترین سطح اور 73.46 روپے کی سطح کے درمیان رہا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 18 پیسے کمزور ہو کر 73.30 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہےموجودہ وزیراعظم نریندرمودی جب گجرات کے وزیر اعلی تھے تو اس وقت روپے کی کمزوری کو لے کر اس وقت کے وزیر اعظم اور ماہر اقتصادیات منموہن سنگھ کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے تھے اور یہاں تک کہا تھا کہ منموہن سنگھ کی عمر کی طرح ڈالرروپے کے مقابلہ بڑھ رہا ہے لیکن ان کے خود کے اقتدار میں آ نے کے بعد بھی روپیہ ڈالر کے مقابلہ مستقل کمزور ہورہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔