ڈالر کے مقابلے روپے کی کارکردگی خراب، کرنسیوں میں روپیہ دوسرے نمبر پر ہے

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیگر تمام غیر ملکی کرنسیوں نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لیکن، اس مالی سال میں ہندوستانی روپیہ 0.6 فیصد نیچے چلا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ڈالر کے مقابلے میں خراب کارکردگی دکھانے والی ایشیائی کرنسیوں میں ہندوستانی روپیہ دوسرے نمبر پر ہے۔ اگست کے دوران ڈالر کی مضبوط مانگ اور گھریلو ایکوئٹی سے انخلاء کی وجہ سے اس میں 0.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ اگست میں بنگلہ دیشی ٹکا نے ڈالر کے مقابلے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس وقت ایک ڈالر 119.67 بنگلہ دیشی ٹکا کے برابر ہے۔ رواں مالی سال میں اب تک ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

بزنس اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی کرنسیوں میں روپے اور ٹکا کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی۔ اگست میں روپیہ 0.2 فیصد گر گیا ہے۔ جمعہ کو روپیہ 83.89 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔ یہ 83.97 روپے فی ڈالر کی اپنی اب تک کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔ روپے کی یہ خراب کارکردگی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی ڈالر کمزور ہو گیا ہے۔ ایکویٹی سیگمنٹ میں ایف پی آئی کی کمی کی وجہ سے روپیہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اس کے علاوہ درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے بھی روپیہ متاثر ہوا ہے۔ اگست میں زیادہ تر غیر ملکی کرنسیوں نے ڈالر کے مقابلے میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔


رواں مالی سال میں اب تک روپے کی قدر میں 0.6 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ مالی سال 2023-24 میں امریکی ڈالر کے مقابلے ہانگ کانگ ڈالر اور سنگاپور ڈالر کے بعد روپیہ تیسری سب سے زیادہ مستحکم ایشیائی کرنسی تھی۔ اس میں 1.5 فیصد کی کمی دیکھی گئی جبکہ اس سے قبل مالی سال 2023 میں ڈالر کے مقابلے روپیہ 7.8 فیصد گر گیا تھا۔ روپے کی یہ کارکردگی ریزرو بینک آف انڈیاکی فعالیت کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔

سال 2023 میں، روپے نے ڈالر کے مقابلے میں کم اتار چڑھاؤ کا مظاہرہ کیا۔ یہ 3 دہائیوں میں بہترین کارکردگی تھی۔ اس وقت ہندوستانی روپے نے ڈالر کے مقابلے میں 0.5 فیصد کی معمولی گراوٹ کا تجربہ کیا تھا۔ آخری مرتبہ روپے میں ایسا استحکام سال 1994 میں دیکھا گیا تھا۔ اس عرصے کے دوران، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 0.4 فیصد بڑھ گیا تھا۔ اب ماہرین کو امید ہے کہ مستقبل میں روپے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ آر بی آئی فی الحال روپے کو 84 سے تجاوز کرنے نہیں دے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔