ڈالر کے مقابلے روپیہ کی کم ترین سطح، 37 پیسے کی گراوٹ، ڈالر 75 روپے کے پار

روپیہ کی حالت اتنی خراب ہے کہ گزشتہ ہفتے اور آج تک روپیہ کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 1.42 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ڈالر کے مقابلہ روپیہ کی گراوٹ مستقل جاری ہے جس کا اثر ہندوستانی معیشت پر زبردست پڑتا نظر آ رہا ہے۔ حکومت کے پاس اس کا کوئی حل بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں اچھال کی وجہ سے دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کے گزشتہ تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے دباؤسے آج انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں ہندوستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے 37 پیسے کی گراوٹ سے 75.36 روپے فی ڈالر کے پار پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن، روپیہ 20 پیسے کی گراوٹ سے ساڑھے پانچ ماہ کی کم ترین سطح 74.99 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ ہفتے اور آج تک روپیہ کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 1.42 روپے کی کمی ہوئی ہے۔


ابتدائی کاروبار میں، آج روپیہ 12 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 75.11 روپے فی ڈالر پر کھلا اور سیشن کے دوران کم ترین 75.39 روپے فی ڈالر اور بلند ترین سطح 75.06 روپے فی ڈالر کے درمیان رہا۔ آخر میں، یہ پچھلے دن کے 74.99 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں 37 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 75.36 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔