ہندوستانی ریلوے نے حفاظت کے متعلق اٹھایا بڑا قدم، 738 کلومیٹر روٹ پر ’کَوچ 4.0‘ کا کام مکمل

اشونی ویشنو نے کہا کہ ’’کَوَچ کے ٹریک سائڈ کا کام اب تک 15512 روٹ کلومیٹر پر مکمل کیا جا چکا ہے، جو گولڈن کوائڈری لیٹرل، گولڈن ڈائیگنل، ہائی ڈینسٹی نیٹ ورک اور بقیہ اہم ریل روٹس کو کَور کرتا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>اشونی ویشنو، تصویر: آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی ریلوے نے سودیشی طور پر تیار کردہ آٹومیٹک ٹرین پروٹیکشن (اے ٹی پی) نظام تحفظ 4.0 کو 738 روٹ کلومیٹر پر کامیابی کے ساتھ شروع کر دیا ہے۔ یہ کمیشننگ عمل پلول-متھرا-ناگدا سیکشن (633 روٹ کلومیٹر) پر اور دہلی-ممبئی روٹ اور دہلی-ہاوڑا روٹس میں ہاوڑا-بردوان سیکشن (105 کلومیٹر) پر مکمل کیا گیا ہے۔ وزیر ریل اشونی ویشنو نے جمعہ (5 دسمبر) کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ ’’کَوَچ کے ٹریک سائڈ کا کام اب تک 15512 روٹ کلومیٹر پر مکمل کیا جا چکا ہے، جو گولڈن کوائڈری لیٹرل، گولڈن ڈائیگنل، ہائی ڈینسٹی نیٹ ورک اور بقیہ اہم ریل روٹس کو کور کرتا ہے۔‘‘

دراصل پروٹیکشن سسٹم یہ یقینی بناتا ہے کہ ٹرین کی رفتار کی حد کی پابندی ہو اور لوکو پائلٹ کی جانب سے بریک نہ لگائے جانے پر بھی آٹومیٹک طور پر خود بریک لگا دیتی ہے۔ یہ خراب موسم میں بھی محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے، لیکن اب نئے اور اپ ڈیٹ شدہ ورژن کَوچ 4.0 میں کچھ خاص اصلاح بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس میں ہائی لوکیشن کی درستگی، بڑے یارڈ میں تیار کردہ سگنل کی معلومات، او ایف سی پر مبنی اسٹیشن ٹو اسٹیشن انٹرفیس، الیکٹرانک انٹرلاکنگ سسٹم سے براہ راست انضمام شامل ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ پروٹیکشن سسٹم کا پہلا فیلڈ ٹرائل فروری 2016 میں شروع ہوا تھا۔ 19-2018 میں آزادانہ حفاظتی جائزوں کے بعد تین کمپنیوں کو کَوچ ورژن 3.2 فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ جولائی 2020 میں اسے قومی اے ٹی پی سسٹم کے طور پر اپنایا گیا تھا اور جنوبی وسطی ریلوے پر 1465 روٹ کلومیٹر پر ورژن 3.2 کی تعیناتی سے حاصل ہونے والے تجربے کی بنیاد پر آر ایس ڈی او نے 16 جولائی 2024 کو کَوچ ورژن 4.0 کی منظوری دی تھی۔ اب پورے ملک کے ریلوے نیٹ ورک میں بڑے پیمانے پر پروٹیکشن سسٹم کی تعیناتی جاری ہے۔ دہلی-ممبئی اور دہلی-ہاوڑہ کوریڈور کے باقی حصوں میں کَوچ 4.0 کی تعیناتی بھی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی 9069 اضافی انجنوں پر پروٹیکشن آلات کی تنصیب کے لیے ٹینڈر بھی جاری کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔