اب 12 اگست تک نہیں چلیں گی ٹرینیں

ہندوستانی ریل روز تقریباً نو ہزار مسافر ٹرینوں اور 3,500 میل ایکسپریس ٹرینوں کو سنبھالتی ہے۔ یہ سبھی ٹرینیں فی الحال منسوخ ہیں اور پریمیم ٹرینیں بھی کووڈ19 کے مدنظر رد کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ریلوے بورڈ نے کل بتایا کہ ریلوے نے کووڈ19 کے پیش نظر اپنے باقاعدہ شیڈول والی تمام ٹرینوں کو 12 اگست تک منسوخ کردیا ہے۔

ریلوے بورڈ نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے کی باقاعدہ شیڈول والی تمام میل / ایکسپریس اور انٹرسیٹی ٹرینوں کی خدمات 12 اگست تک منسوخ رہیں گی۔ اس کے علاوہ ، تمام مسافر ٹرینوں کو 12 اگست تک منسوخ کردیا گیا ہے۔


یہ ٹرینیں پہلے 30 جون تک منسوخ کی گئی تھیں۔ اب ان کی منسوخی کی میعاد میں 12 اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ 12 مئی اور یکم جون سے چلائی جانے والی تمام خصوصی ٹرینیں چلتی رہیں گی۔ریلوے بورڈ نے 22 جون کو حکم جاری کرتے ہوئے باقاعدہ ٹائم ٹیبل والی ٹرینوں میں 14 اپریل یا اس سے پہلے بک کرائے گئے سبھی ٹکٹ رد کردیئے تھے۔ ریلوے میں زیادہ سے زیادہ 120 دن پہلے بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ اس طرح اس حکم سے 12 اگست تک کے ٹکٹ منسوخ کردیئے گئے تھے۔ اسی وقت یہ اشارہ مل گیا تھا کہ 12 اگست تک معمول کی ریلوے سروس شروع کرنے کی امید نہیں ہے۔

ہندوستانی ریل روز تقریباً نو ہزار مسافر ٹرینوں اور 3,500 میل ایکسپریس ٹرینوں کو سنبھالتی ہے۔ یہ سبھی ٹرینیں فی الحال منسوخ ہیں۔ پریمیم ٹرینیں بھی کووڈ19 کے مدنظر رد کی گئی ہیں ۔ ان کی آمدورفت 12 اگست تک منسوخ رہے گی۔


ریلوے نے ضروری کام سے سفر کرنے والوں کے لئے 230 خصوصی ٹرینوں کی سروس شروع کی ہے جو فی الحال چلتی رہیں گی۔وزارت کے افسران کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹرینیں ملک کے تقریبا سبھی حصوں کو جوڑتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔