ہندوستانی بحریہ کی نئی حصولیابی نے کیا حیران، تاریکی میں آئی این ایس وکرانت پر ’مگ-29 کے‘ کی پہلی بار ہوئی لینڈنگ

تاریکی میں آئی این ایس وکرانت پر مگ-29 کے کی لینڈنگ سے متعلق مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹوئٹر پر جانکاری دیتے ہوئے اس کے لیے ہندوستانی بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔

<div class="paragraphs"><p>آئی این ایس وکرانت پر مگ-29 کے کی لینڈنگ</p></div>

آئی این ایس وکرانت پر مگ-29 کے کی لینڈنگ

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی بحریہ نے گزشتہ روز ایک ایسا کارنامہ انجام دیا جس نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کی تاریخ میں پہلی بار مگ-29 کے نے آئی این ایس وکرانت پر رات کی تاریکی میں کامیاب لینڈنگ کی۔ ہندوستانی بحریہ نے اس کارنامہ کے بعد کہا کہ یہ بحریہ کی خود کفیلی کی بہترین مثال ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس تاریخی واقعہ کو ’خود کفیل ہندوستان‘ کی سمت میں مزید ایک قدم قرار دیا ہے۔

تاریکی میں آئی این ایس وکرانت پر مگ-29 کے کی لینڈنگ سے متعلق مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹوئٹر پر جانکاری دیتے ہوئے اس کے لیے ہندوستانی بحریہ کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ قابل ذکر حصولیابی وکرانت پائلٹ ٹیم اور بحریہ کے پائلٹس کے ہنر، ان کے عزائم اور ہمت کا ثبوت ہے۔ ہندوستانی بحریہ نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کر کہا کہ یہ چیلنجنگ نائٹ لینڈنگ ٹرائل آئی این ایس وکرانت کی پائلٹ ٹیم اور بحریہ کے پائلٹس کی صلاحیت کا اظہار ہے۔


واضح رہے کہ آئی این ایس وکرانت ہندوستان میں بننے والا پہلا طیارہ بردار آبدوز ہے۔ اس کی مینوفیکچرنگ کیرالہ میں کوچین شپیارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) کی طرف سے کی گئی تھی۔ ہندوستان کے پہلے طیارہ بردار آبدوز آئی این ایس وکرانت کے نام پر ہی سودیشی طیارہ بردار آبدوز کا نام رکھا گیا تھا۔ گزشتہ سال ستمبر میں پی ایم مودی نے ہندوستان کے پہلے سودیشی طیارہ بردار آئی این ایس وکرانت کو بحریہ کے حوالے کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔