کانگریس نے عام انتخابات کے لیے کلسٹر سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی

پارٹی نے اتر پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ پنجاب چندی گڑھ جموں کشمیر اور لداخ کلسٹر کا صدر بھکتا چرن داس اور محترمہ یشومتی ٹھاکر اور نیرج ڈانگی کو اس کا ممبر بنایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے مختلف ریاستوں کے کلسٹرز بناکر تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں اور ان کلسٹروں کی ذمہ داری سینئر لیڈروں کو سونپ دی ہے۔

جمعہ کی شام دیر گئے یہ معلومات دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے مختلف ریاستوں سے کل پانچ کلسٹر بنائے ہیں اور کلسٹر وار تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔


پارٹی نے تلنگانہ، تمل ناڈو، کرناٹک، کیرالہ، لکشدیپ اور پڈوچیری کا ایک کلسٹر بنایا ہے اور سینئر لیڈر ہریش چودھری کو اس کلسٹر کا صدر بنایا گیا ہے جبکہ وشواجیت کدم اور جگنیش میوانی کو ممبر بنایا گیا ہے۔

اسی طرح آندھرا پردیش، مہاراشٹر، گوا، اوڈیشہ اور انڈمان نکوبار جزائر کا ایک کلسٹر تشکیل دیا گیا ہے، جس کی ذمہ داری سینئر لیڈر مدھوسودن مستری کو سونپی گئی ہے اور سورج ہیگڑے اور شفیع پرامبیل کو اس کا ممبر بنایا گیا ہے۔ رجنی پاٹل کو گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، دہلی، دمن-دیو اور دادر اور نگر حویلی کلسٹر کا صدر بنایا گیا ہے اور کرشنا الاویرو اور پرگت سنگھ کو ممبر بنایا گیا ہے۔


پارٹی نے اتر پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ پنجاب چندی گڑھ جموں کشمیر اور لداخ کلسٹر کا صدر بھکتا چرن داس اور محترمہ یشومتی ٹھاکر اور نیرج ڈانگی کو اس کا ممبر بنایا ہے۔ رانا کے پی سنگھ کو بہار، مغربی بنگال جھارکھنڈ، اروناچل پردیش، منی پور، میزورم، میگھالیہ، تریپورہ، ناگالینڈ اور سکم کلسٹر کا صدر بنایا گیا ہے اور ممبران جے وردھن سنگھ اور ایوان ڈیسوزا کو بنایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔