دبئی بس حادثہ : 17 ہلاک شدگان میں سے 12 کے ہندوستانی ہونے کی تصدیق

دبئی میں ہندوستان کے قونصلر جنرل ویپل نے اس حادثے میں 12 ہندوستانی شہریوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا
user

قومی آوازبیورو

دبئی: دبئی کے الرشيديہ علاقے میں کل شام کو ایک مسافر بس کے حادثہ کا شکار ہونےسے 12 ہندوستانی شہریوں سمیت کم از کم 17 لوگوں کی موت ہو گئی۔ بس میں مختلف ممالک کے کل 31 مسافر سوار تھے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں زخمی چار ہندوستانی شہریوں کو راشد اسپتال میں علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

دبئی میں ہندوستان کے قونصلر جنرل ویپل نے اس حادثے میں 12 ہندوستانی شہریوں کے مرنے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے خلیج ٹائمز سے کہا کہ ’’ہم اس حادثے میں کل 12 ہندوستانی شہریوں کی موت کی تصدیق کرتے ہیں۔ ہماری ٹیمیں دبئی حکومت کے متعلقہ محکموں کے رابطے میں ہیں تاکہ جلد سے جلد کاغذی کارروائی مکمل کی جا سکے۔‘‘


انہوں نے کہا کہ لاشوں کو واپس لانے کی کارروائی ایک دو دن میں شروع ہوگی۔ اسپتال میں فی الحال دو لوگوں کا علاج جاری ہے جبکہ شدید زخمی چھ دیگر لوگوں کی شناخت ابھی تک نہیں کی جا سکی ہے۔ مرنے والوں کے لواحقین دبئی پولس فورنسک سیکشن میں لاشوں کی شناخت کر رہے ہیں۔

اس دوران وزیر خارجہ ایس جے شنكر نے دبئی بس حادثے میں 12 ہندوستانیوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ہندوستانی مشن کی جانب سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو مکمل مدد دینے کا یقین دلایا ہے۔


شنكر نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ’’دبئی کے المناک بس حادثے سے بہت رنجیدہ ہوں جس میں 12 ہندوستانیوں کی جانیں چلی گئی ہیں۔ ان کے خاندان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ دبئی میں واقع ہندوستانی قونصلیٹ جنرل اور سفارت خانہ ان کی مدد کر رہا ہے۔‘‘

حادثہ میں ہلاک ہونے والے ہندوستانیوں کے نام:

  1. وکرم جواہر ٹھاکر
  2. ویمل کمار
  3. کرن جونی
  4. فیروز عزیز پٹھان
  5. ریشما فیروز خان
  6. عمر محمد
  7. نبی عمر
  8. واسودیو وشنداس
  9. راجن گوپالن
  10. جمال الدین
  11. پربولا مہادیون
  12. روشنی مولچندانی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Jun 2019, 8:10 PM