تیز گیند باز پروین کمار کا کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے الوداع

پروین نے ٹوئٹ میں لکھا، میرے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے پر بی سی سی آئی اور یو پی سی اے کا شکرگزار ہوں جس کی بدولت میں اس مقام تک پہنچا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: طویل اسپیل اور وکٹ کے دونوں طرف گیند کو سوئنگ کر بلے بازوں کو خاصی مشکل میں ڈالنے والے ہندوستانی ٹیم کے میڈیم فاسٹ بولر پروین کمار نے ہفتہ کو کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔

پروین نے ٹوئٹ کیا کہ یہ عظیم سفر رہا۔ بھاری دل سے میں کرکٹ کو الوداع کہنا چاہتا ہوں۔ یہ میرا پہلا پیار ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ میرےخوابوں کا احساس کرانے کے لیے میں بی سی سی آئی اور یو پی سی اے کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے میرے مقام تک پہنچنے میں مدد کی۔

پروین کو امید ہے کہ انہیں مستقبل میں کوچ کے طور پر آزمایا جا سکتا ہے۔ وہ کوچ کے لیے بی سی سی آئی کا پرائمری لیول پار کر چکے ہیں۔ کوچ بننے کی تمنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا میں بولنگ کوچ بننا چاہتا ہوں، لوگ جانتے ہیں کہ مجھے اس کا علم ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک ایسا علاقہ ہے جس میں دل سے معاونت کرسکتا ہوں۔ میں اپنا تجربہ نوجوان گیند بازوں کو دینے کا متمنی ہوں۔

میرٹھ کے اس 32 سالہ بولر نے 2007 سے 2012 کے درمیان 84 بین الاقوامی میچوں میں ملک کی نمائندگی کی اور تمام فارمیٹس میں 112 وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے ہندستان کے لئے 68 ون ڈے اور 6 ٹیسٹ میچ کھیلے، جس میں 77 ون ڈے اور 27 ٹیسٹ میں وکٹ لئے۔ انہیں عالمی کپ 2011 کی ٹیم میں بھی منتخب کیا گیا تھا، لیکن چوٹ کی وجہ سے انہیں باہر ہونا پڑا۔ ہندستان کے لئے پروین نے آخری میچ 30 مارچ 2012 کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔ یہ ٹوئنٹی -20 میچ تھا۔

اتر پردیش کی جانب سے فرسٹ کلاس میچ کھیلنے والے پروین نے کہا کہ مجھے کوئی گلہ نہیں ہے۔ جب تک کھیلا دل سے کھیلا اور دل سے بالنگ کی۔ میں اگر آگے آکر کھیلتا ہوں تو کسی کھلاڑی کی جگہ رکے گی۔ میرا وقت اب ختم ہو گیا اور میں اسے قبول کرتا ہوں۔ میں خوش ہوں اور خدا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے یہ موقع دیا۔

پاکستان کے خلاف جے پور میں 2007 میں ون ڈے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے پروین نے جلد ہی ظہیر خان اور اشیش نہرا کے ساتھ ہندستانی بولنگ اٹیک میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ آسٹریلیا میں کامن ویلتھ بینک سہ رخی سریز میں ہندوستان کی جیت میں پروین کی شراکت قابل ذکر تھی۔ اس مقابلے میں تیسری ٹیم سری لنکا تھی۔

پروین نے اگرچہ صرف 6 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم انڈیا کی نمائندگی کی مگر یادگار کی۔ 2011 میں انگلینڈ کے دورے کے دوران پروین تین ٹیسٹ میچوں میں 15 وکٹ لے کر سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر بنے۔

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے میرٹھ کے اس گیند باز نے 2010 میں راجستھان رائلس کے خلاف ہیٹ ٹرک بنائی تھی۔

رنجی ٹرافی میں ان کی بہترین کارکردگی 68 رنز پر آٹھ وکٹ تھی جو انہوں نے 2008 میں دہلی کے خلاف کی تھی۔ اگرچہ اتر پردیش کو خطاب دلانے کے لیے یہ ناکافی تھا۔ انہوں نے اپنا آخری میچ اترپردیش کی جانب سے بڑودہ کے خلاف سید مشتاق علی ٹرافی میں جنوری میں کھیلا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔