ہندوستانی حدود میں پھر گھس آئے پاکستانی ڈرون، فوج نے مار گرایا

سرحد پر چوکس ہندوستانی فوج نے ڈرونوں کو مار گرانے کے لئے مورٹار کے گولے داغے، ایک ڈرون واپس پاکستان کی طرف چلا گیا جبکہ دوسرے کو ہندوستانی فوج نے مار گرایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

شری گنگا نگر: راجستھان میں ضلع شری گنگا نگر سے متصل ہندوستان۔پاکستان بین الاقوامی سرحد پر جمعہ کی رات پاکستان کی جانب سے دو ڈرون ہندوستانی فضائی حدود میں گھس آئے۔ سرحد پر چوکس ہندوستانی فوج نے ڈرونوں کو مار گرانے کے لئے مورٹار کے گولے داغے۔ ایک ڈرون واپس پاکستان کی طرف چلا گیا جبکہ دوسرے کو ہندوستانی فوج نے مار گرایا۔

مار گراے گئے یو اے وی کے باقیات کو تلاش کرنے کے لئے صبح سرحدی علاقے میں فوج، بارڈر سیکورٹی ٖفورس (بی ایس ایف) اور پولس نے تلاشی مہم چلائی۔ سرحدی دیہات میں گرودواروں، مندروں اور مساجد سے اعلان کرائے گئے کہ اگر کسی کو کوئی مشتبہ چیز کہیں پڑی ہوئی دکھائی دی ہو تو اس کی اطلاع بی ایس ایف کی نزد یکی پوسٹ، نزدیکی کیمپ پر تعینات فوج یا پولس اہلکاروں کو دی جائے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شری گنگا نگر شہر سے چند کلومیٹر دور كوٹ تھانہ علاقے میں سرحدی رینوکا، مدیرا اور کونی وغیرہ گاؤں میں جمعہ دیر رات ساڑھے بارہ بجے اچانک بموں کے دھماکے اور پھر گولیاں چلنے کی آواز آنے لگیں۔ لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ بم دھماکے اور گولیاں چلنے کی آوازصبح پانچ بجے تک رک رک کر آتی رہی۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق پہلے کچھ دیر تک
بم دھماکے کی آواز آتی رہی۔ اس کے بعد کافی دیر تک گولیاں چلنے کی آواز آئیں۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ دھماکے سرحد کے اس پا ر پاکستانی علاقے میں ہو رہے تھے۔

شری گنگا نگر سے دس بارہ کلومیٹر دور کونی گاؤں میں صبح کافی تعداد میں بی ایس ایف، فوج اور پولس کے افسروں اور جوانوں کو کھیتوں میں کچھ تلاش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ ابھی اس سلسلے میں سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔