رواں سال بھارتی فضائیہ کا نواں طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ محفوظ

مگ-27 جہاز کے ایئرفورس بیس سے اڑان بھرنے کے بعد ہی پائلٹ کو انجن میں تکنیکی خرابی کے سگنل ملنے شروع ہو گئے، پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا اور طیارہ کچھ دور جا کر گر کر تباہ ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا ایک مگ -27 جنگی طیارہ اتوار کی صبح راجستھان کے ضلع سیروہی میں گودانا گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا لیکن خوش قسمتی سے پائلٹ وقت رہتے پیراشوٹ کے ذریعے محفوظ کودنے میں کامیاب رہا۔

یہ طیارہ اپنی باقاعدہ پرواز پر تھا اور اس نے 11بج کر 45 منٹ پر اترلائی ایئر فورس اسٹیشن سے اڑان بھری تھی لیکن انجن میں خرابی کی وجہ سے یہ جودھپور سے 120 کلومیٹر جنوب میں حادثے کاشکار ہوگیا۔ ابتدائی رپورٹوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارے کے حادثے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مگ-27 جہاز کے ایئرفورس بیس سے اڑان بھرنے کے بعد ہی پائلٹ کو انجن میں تکنیکی خرابی کے سگنل ملنے شروع ہو گئے، پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا اور طیارہ کچھ دور جا کر گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کا یہ نوواں طیارہ تھا جو اس سال گر کر تباہ ہوا ہے۔

حال ہی میں راجستھان صوبہ کے ہی بیکانیر میں ایک بھارتی فضایہ کا ایک مگ-21 طیارہ کریش ہوا تھا، جوکہ اپنی معمول کی پرواز پر تھا۔ اس حادثہ میں بھی پائلٹ بحفاظت طیارہ سے باہر نکلنے میں کامیاب رہا تھا۔

کچھ دنوں پہلے جموں و کشمیر کے بڈگام میں ایک ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوا تھا۔ اس حادثہ میں بھارتی فضائیہ کے دو پائلٹوں سمیت 6 افراد جان بحق ہوگئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔