اروناچل: فضائیہ کا ہیلی کاپٹر کریش، 7 افراد ہلاک

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی۔ ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر صبح اروناچل پردیش کے توانگ علاقہ میں حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایم آئی 17 وی 5 زمرے کے اس ہیلی کاپٹر میں انڈین آرمی کے بھی کچھ جوان بھی سوار تھے۔ شہید ہوئے سبھی جوانوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر جس وقت حادثہ کا شکار ہوا اس وقت وہ تربیتی پرواز پر تھا۔

جس علاقہ میں حادثہ پیش آیا وہ کافی دور دراز کا علاقہ ہے اور وہاں تک پہنچے کے لئے کوئی سڑک رابطہ بھی موجود نہیں ہے۔ پانچ سے چھ گھنٹوں کے پیدل سفر کے بعد ہی وہاں پہنچا جا سکتا ہے۔

توانگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار مینا نے بتایا کہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17وی 5نے صبح سویرے توانگ کے کھریم پور سے پرواز کی تھی۔ توانگ شہر سے تقریباََ 100کلومیٹر دور پٹوگر علاقہ میں ساڑھے چھ بجے ہیلی کاپٹرحادثہ کا شکار ہوگیا۔ مینا نے کہا کہ اس حادثہ میں ہیلی کاپٹر پر سوار تمام سات افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ بری اور فضائیہ کے راحت اور بچاؤ دستے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ملبہ سے لاشیں نکالنے کام کررہے ہیں۔ فی الحال مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور حادثہ کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
واضح رہے کہ توانگ کا علاقہ چین کی سرحد پر واقع ہے اور اسٹریٹیجک نکتہ نظر سے کافی اہمیت کا حامل ہے۔ایم وائی 17 وی 5 ایک ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر ہے جس میں 36 افراد سوار ہو سکتے ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر تقریباً 19 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے ۔ شمال مشرقی علاقوں میں فوجی جوانوں کو لانے اور لے جانے میں اس ہیلی کاپٹر کا خاص طور سے استعمال ہوتا ہے۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Oct 2017, 11:38 AM