آئی آئی اے ایس کی صدارت کرے گا ہندوستان، 100 سال کی تاریخ میں پہلی بار ملا موقع

صدارت کے لیے ہندوستان اور آسٹریا کے درمیان 3 جون کو انتخاب ہوا تھا، جس میں  141 ووٹ پڑے۔ ان میں ہندوستان کو 87 ووٹ اور آسٹریا کو 54 ووٹ ملے۔ ہندوستان کی امیدواری کو سبھی اراکین سے بھرپور حمایت ملی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این اایس</p></div>

تصویر آئی اے این اایس

user

قومی آواز بیورو

بلجیم واقع انٹرنیشنل انسٹی چیوٹ آف ایڈمنسٹریٹیو سائنسز (آئی آئی اے ایس) کے 100 سال کی تاریخ میں پہلی بار ہندوستان اس کی صدارت کرے گا۔ بدھ کو جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے آئی آئی اے ایس کی صدارت حاصل کرنے میں جیت درج کی ہے۔ آئی آئی اے ایس ایک عالمی غیر منافع بخش تنظیم ہے جو 31 رکن ممالک، 20 نیشنل سیکشنس اور 15 تعلیمی تحقیقی مراکز کا ایک یونین ہے جو عوامی انتظامیہ پر سائنسی تحقیق کے لیے مشترکہ طور سے تعاون کر رہا ہے۔

محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایت (ڈی اے آر پی جی) نے 1998 سے آئی آئی اے ایس کے رکن ملکوں کے طور پر ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ آئی آئی اے ایس کے 28-2025 کے صدر عہدے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے نومبر 2024 میں سکریٹری ڈی اے آر پی جی وی شرینواس کی شکل میں ہندوستان کی امیدواری کو نامزد کیا تھا۔ آئی آئی اے ایس صدر عہدے کے لیے سماعت فروری 2025 میں نئی دہلی واقع بھارت منڈپم میں ہوئی تھی۔ چار ملکوں (ہندوستان، جنوبی افریقہ، آسٹریا اور بحرین) نے 28-2025 کی مدت کے لیے آئی آئی اے ایس صدر عہدہ کے لیے اپنے اپنے پرچہ نامزدگی پیش کیے تھے۔


ان چار ملکوں نے آئی آئی اے ایس کے ایڈمنسٹریشن کونسل کے سامنے سماعت میں حصہ لیا جو سالانہ آئی آئی اے ایس کانفرنس 2025 کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ وزارت عملہ کے ذریعہ جاری بیان کے مطابق سماعت کے بعد ہندوستان، جنوبی افریقہ اور آسٹریا کی امیدواری کو ایڈمنسٹریشن کونسل کے ذریعہ اگلے دور کے لیے آئی آئی اے ایس کے عام اجلاس کو بھیج دیا گیا۔

جنوبی افریقہ نے مئی  2025 میں اپنی امیدواری واپس لے لی۔ ہندوستان اور آسٹریا کے درمیان 3 جون کو انتخاب ہوا تھا، جس میں  141 ووٹ پڑے۔ ان میں ہندوستان کو 87 ووٹ (61.7 فیصد) اور آسٹریا کو 54 ووٹ (38.3 فیصد) پڑے۔

ہندوستان کی امیدواری کو سبھی اراکین سے بھرپور حمایت ملی۔ آئی آئی اے ایس کے 100 سال کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ صدر عہدہ کے لیے انتخاب بیلٹ کے ذریعہ ہوا اور یہ پہلی بار ہے کہ ہندوستان کو آئی آئی اے ایس کے صدر عہدہ کے لیے تاریخی مینڈیٹ ملا ہے۔

آئی آئی اے ایس کے اہم اراکین ملکوں میں ہندوستان، جاپان، چین، جرمنی، اٹلی، کوریا، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، سوئٹزر لینڈ، میکسیکو، اسپین، قطر، مراکش، انڈونیشیا وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن یہ باضابطہ طور پر اقوام متحدہ سے وابستہ ادارے نہیں ہیں۔۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔