کورونا ویکسین سے متعلق راہل گاندھی کا حکومت کو اہم مشورہ

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک میں کورونا ویکسین تیارکرنے کی دوڑ کے درمیان حکومت کو یہ ویکسین آسانی سے دستیاب کرانے کی سمت میں ایک جامع حکمت عملی پر کام کر نا چاہئے

راہل گاندھی
راہل گاندھی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک میں کورونا ویکسین تیارکرنے کی دوڑ کے درمیان حکومت کو یہ ویکسین آسانی سے دستیاب کرانے کی سمت میں ایک جامع حکمت عملی پر کام کر نا چاہئے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ صیحح ہے کہ ہندوستان یہ ویکسین تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہوگا ، لیکن اس کے لئے ہمیں اتنا ہی محتاط رہنے اور حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سے ایک ہو گا۔ اس کام کے لئے دستیابی ، وسائل اور مناسب تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے ایک واضح ، جامع اور یکساں طور پرسب کو ویکسین پہنچانے حکمت عملی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔مرکزی حکومت کو اب اس سمت میں کام کرنا چاہئے‘‘ ۔


واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک سمیت ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے ایک دن میں 64 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے۔ آج انفیکشن کے کل کیسز بڑھ کر 24 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ ہو گئے۔ جبکہ ایک دن میں تقریباً ایک ہزار اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

راہل گاندھی کورونا وائرس پر حکومت کے سخت نقاد رہے ہیں۔ وبا کی شروعات سے ہی انہوں نے حکومت کو سنجیدگی اختیار کرنے کی تاکید کی۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے ہندوستان میں بڑھتے کورونا کے کیسز سے جڑے گراف کا اشتراک وزیر اعظم مودی پر طنز کیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’کورونا کا گراف کم نہیں ہو رہا بلکہ یہ مزید بھیانک ہوتا جا رہا ہے۔ اگر وزیر اعظم کے مطابق یہ سنبھلی ہوئی صورت حال ہے تو پھر بگڑی ہوئی کسے کہیں گے؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔