اشون، روہت، کلدیپ پرتھ ٹیسٹ سے باہر

ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو پرتھ ٹیسٹ کے لئے اپنی 13 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا جس میں اشون، روہت اور شا کے چوٹ کی وجہ سے دوسرے میچ میں نہ کھیلنے کی جانکاری دی گئی ہے۔

تصویر /&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a>
تصویر /@BCCI
user

یو این آئی

پرتھ: بلے باز روہت شرما، آف اسپنر روی چندرن اشون اور چائنا مین بولر کلدیپ یادو کو جمعہ سے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے لئے ہندستانی کرکٹ ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔

وہیں اوپنر اور نوجوان بلے باز پرتھوی شا بھی چوٹ سے نجات حاصل نہیں کر پائے ہیں اور دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیل سکیں گے۔ پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے پرتھوی پہلے میچ میں بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو پرتھ ٹیسٹ کے لئے اپنی 13 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں اشون، روہت اور شا کے چوٹ کی وجہ سے دوسرے میچ میں نہ کھیلنے کی جانکاری دی گئی ہے۔

کلائی کے اسپنر کلدیپ کو پرتھ اسٹیڈیم میں تیز گیندبازوں کے لیے مددگار پچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے آخری الیون سے باہر رکھا گیا ہے۔ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی ماہر اسپنر آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ امیش یادو اور بھونیشور کمار کو تیز گیند بازی اٹیک کا کام سونپا گیا ہے جو ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے باہر رہے تھے۔

ایڈیلیڈ اوول میں چھ وکٹ نکالنے والے اشون کو پیٹھ کے پٹھوں میں کھنچاؤ ہے اور پرتھ میں نہیں کھیل سکیں گے جبکہ روہت کو پیٹھ کے نچلے حصے میں فیلڈنگ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی اور فی الحال ان کا علاج چل رہا ہے۔ شا کو سیریز سے پہلے پریکٹس کے دوران ٹخنے میں چوٹ لگی تھی۔

ہندوستان نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ 31 رنز سے جیتنے کے بعد چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری بنائی تھی۔اس سبب ہندوستان کو آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم میں کم از دو تبدیلیاں لازمی کرنا ہوں گی۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے 18 دسمبر تک پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ تیسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2019 تک سڈنی میں کھیلا جائےگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری 2019 کو سڈنی میں کھیلا جائےگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 15 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 18 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے:

وراٹ کوہلی (کپتان)، مرلی وجے، لوکیش راہل، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، ہنوما وهاری، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، ایشانت شرما، محمد سمیع، جسپريت بمراه، بھونیشور کمار، امیش یادو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */