پاکستان میں گھبراہٹ، ہندوستان کو ’سلامتی کونسل‘ کی تین کمیٹیوں کی سربراہی ملی

پاکستان کے سفارتی حلقوں میں خوف ہے کہ انسداد دہشت گردی کمیٹی کے تحت ہندوستان کالے کو کالا اور سفید کو سفید کہہ سکتا ہے

اقوام متحدہ سلامتی کونسل، یو این ایس سی / آئی اے این ایس
اقوام متحدہ سلامتی کونسل، یو این ایس سی / آئی اے این ایس
user

سید خرم رضا

ہندوستان کو اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی تین کمیٹیوں میں دو سال کی مدت کے لئے سربراہی مل گئی ہے جس سے پاکستان کے اقتدار اور سفارتی حلقہ میں گھبراہٹ ہے۔ ان تین کمیٹیوں میں سے دو کمیٹیاں ایسی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ گھبراہٹ ہے۔

جن تین کمیٹیوں کی ہندوستان کو سربراہی ملی ہے اس میں طالبان سینکشن کمیٹی، کاؤنٹر ٹیررزم یعنی انسداد دہشت گردی کمیٹی اور لیبیا سینکشن کمیٹی شامل ہیں۔ لیبیا سینکشن کمیٹی کے علاوہ دیگر دونوں کمیٹیوں کا تعلق پاکستان سے ہے اور کمیٹی میں لئے گئے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔


پاکستان کے سفارتی حلقوں میں خوف ہے کہ انسداد دہشت گردی کمیٹی کے تحت ہندوستان کالے کو کالا اور سفید کو سفید کہہ سکتا ہے اور پاکستان میں موجود جن دہشت گردوں نے ہندوستان کو نقصان پہنچایا ہے ان کے خلاف کارراوئی کروا سکتا ہے۔ ان میں مسعود اظہر اور لکھوی نمایا طور پر شامل ہیں۔ یہ کمیٹی دہشت گردوں کی کسی بھی طرح مدد کے خلاف قدم اٹھا سکتی ہے۔

طالبان سینکشن کمیٹی کی سربراہی بھی ہندوستان کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اس کے ذریعہ ہندوستان افغانستان کی سیاست پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور یہاں پر چین کے بڑھتے قدموں کو روکنے کا کام کر سکتا ہے۔ طالبان کیونکہ پاکستان کی پیدوار ہے اس لئے یہ کمیٹی اس کے اثر کو بھی روک سکتی ہے۔ واضح رہے طالبان سینکشن کمیٹی ان ممالک کی فہرست بناتی ہے جو طالبان کی مالی معاونت کرتے ہوں یا پھر کسی اور طرح ان کے ساتھ شریک ہوں۔ تیسری کمیٹی یعنی لیبیا سینکشن کمیٹی کا سیدھا کوئی تعلق خطہ کے ممالک سے نہیں ہے۔

ان کمیٹیوں کی سربراہی ملنے کا سیدھا مطلب عالمی سطح پر ہندوستان کی پہچان میں اضافہ ہونا اور اس کو عالمی اہمیت ملنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Jan 2021, 9:40 AM