ہندوستان نے فلسطین کے لوگوں کے لیے بھیجی انسانی امداد

طیارہ امدادی سامان کو مصر کے العریش ہوائی اڈے پر اتارے گا، جہاں سے اسے بین الاقوامی ریڈ کراس کے ذریعے غزہ پٹی کے علاقے میں پہنچایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویریو این آئی</p></div>

تصویریو این آئی

user

یو این آئی

ہندوستان نے کل ہندوستانی فضائیہ کے ایک طیارے کے ذریعہ فلسطین کے لوگوں کے لئے 38.5 ٹن طبی اور امدادی سامان بھیجا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے ایک سی- 17 ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے تقریباً 6.5 ٹن طبی امداد اور 32 ٹن آفات سے متعلق امدادی سامان فلسطین کے لوگوں کے لیے بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طیارہ امدادی سامان کو مصر کے العریش ہوائی اڈے پر اتارے گا، جہاں سے اسے بین الاقوامی ریڈ کراس کے ذریعے غزہ پٹی کے علاقے میں پہنچایا جائے گا۔


انہوں نے کہا کہ بھیجے گئے امدادی سامان میں زندگی بچانے والی ضروری ادویات، آلات جراحی، خیمے، سلیپنگ بیگ، ترپال، صفائی کی سہولیات، پانی صاف کرنے کی گولیاں اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔