ہندوستان سے مزید ایک ’آکسیجن ایکسپریس‘ بنگلہ دیش پہنچی

اس سے قبل بھی ایک ہندوستانی آکسیجن ایکسپریس 200 ٹن لکوڈ آکسیجن کی ایک کھیپ لے کر بنگلہ دیش پہنچی تھی۔

فائل تصویر
فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان سے 208 ٹن لکوڈ آکسیجن کی کھیپ لے کر مزید ایک ’آکسیجن ایکسپریس‘ٹرین بدھ کے روز بیناپول زمین بندرگاہ کے راستے بنگلہ دیش پہنچی۔

بیناپول ریلوے اسٹیشن کے مینیجر ایم شہیدالزماں نےیو این آئی کو بتایا کہ لکوڈ آکسیجن سے بھری ہوئی ہندوستانی ٹرین ’آکسیجن ایکسپریس‘ نے بدھ کے روز صبح بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان بیناپول-پیٹراپول چیک پوائنٹ کے راستے بنگلہ دیش میں داخل کیا۔


قبل ازیں ایک ہندوستانی آکسیجن ایکسپریس 200 ٹن لکوڈ آکسیجن کی ایک کھیپ لے کر بنگلہ دیش پہنچی تھی۔ یہ ہندوستان کی جانب سے کسی بھی ہمسایہ ملک کو آکسیجن کی یہ پہلی سپلائی تھی۔گیس کاروبار میں صف اول کی ملٹی نیشنل کمپنی لنڈے بنگلہ دیش لیمیٹیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے ہندوستان سے اس لکوڈ میڈیکل آکسیجن کی درآمد ہے۔

واضح رہے ہندوستان میں کورونا وبا کے دوران آکسیجن کی قلت اور حکومت کا جواب کہ آکسیجن کی کمی سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے سےہنگامہ مچا ہواہے۔ اس ہنگامہ کے بیچ بنگلہ دیش کو آکسیجن بھیجے جانے سے سیاست گرما سکتی ہے۔ اس سے قبل بھی ہندوستانی حکومت پر یہ الزام لگا ہے کہ ملک میں آکسیجن کی قلت اس وجہ سے ہوئی تھی کہ ہندوستان نے آکسیجن دوسرے ممالک کو بھیجی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔