آج سے ریل ٹکٹوں کی بکنگ شروع، راجدھانی ٹرین جتنا ہوگا کرایہ، کون کر پائے گا سفر

ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان انڈین ریلوے نے کچھ روٹوں پر ٹرین چلانے کا فیصلہ لیا ہے، ریلوے نے کہا کہ ہماری منصوبہ بندی 12 مئی سے مرحلہ وار مسافر ٹرین خدمات شروع کرنے کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ملک میں کورونا اور لاک ڈاؤن کے درمیان ریلوے نے ٹرین سروس شروع کرنے کے اعلان کیا ہے اور آج شام 4 بجے سے ٹکٹوں کی بکنگ شروع ہو جائے گی، ٹکٹ صرف آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ www.irctc.co.in پر دستیاب ہوں گے، اسٹیشنوں پر موجود ٹکٹ بکنگ ونڈو بند رہیں گے، پلیٹ فارم ٹکٹ سمیت کوئی کونٹر ٹکٹ جاری نہیں ہو گا۔

ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان انڈین ریلوے نے کچھ روٹوں پر ٹرین چلانے کا فیصلہ لیا ہے، ریلوے نے کہا کہ ہماری منصوبہ بندی 12 مئی سے مرحلہ وار طریقے سے مسافر ٹرین خدمات شروع کرنا ہے، آغاز میں 15 ٹرینیں (اپ اور ڈاؤن 30 ٹرینیں) چلانے کا ہے، اس میں حکومت کی جانب سے نشان زد ضرورت مند لوگ ہی سفر کر پائیں گے، ان ٹرینوں میں صرف وہی لوگ سفر کر پائیں گے جن کا ٹکٹ کنفرم ہوگا، کامگاروں اور مزدوروں کے لئے خصوصی ٹرینیں چلتی رہیں گی۔


راجدھانی ایکسپریس جتنا ہوگا کرایہ، ان روٹوں پر چلے گی ٹرین

لاک ڈاؤن کی وجہ سے 22 مارچ سے ریلوے سروس رکی ہوئی ہے، اب 50 دن بعد 12 مئی سے 15 روٹوں پر ٹرینیں چلنی شروع ہو جائیں گی، ان ٹرینوں کا کرایہ راجدھانی ایکسپریس جتنا ہوگا، فی الحال دہلی سے 15 بڑے شہروں کے درمیان ٹرینوں کی نقل و حرکت شروع کی جا رہی ہے، جن شہروں کے لئے ٹرینیں چلیں گی ان میں اگرتلا، ہاوڑہ، پٹنہ، بلاسپور، رانچی، بھونیشور، سکندرآباد، بنگلور، چنئی، ترواننت پورم، مڈگاؤں، ممبئی سینٹرل، احمد آباد اور جموں ہیں۔

300 کامگار اسپیشل ٹرینیں بھی چلیں گی

انڈین ریلوے کورونا وائرس دیکھ بھال مراکز کے لئے 20 ہزار کوچوں کو محفوظ کرنے کے بعد دستیاب کوچوں کی بنیاد پر نئے راستوں پر مزید اسپیشل ٹرین شروع کرے گا۔ اس کے علاوہ کامگاروں کے لئے خصوصی طور پر 300 ٹرینوں کے آپریشن کے لئے بھی کوچوں کو محفوظ رکھا جائے گا۔


چہرے پر ماسک لگانا ہوگا لازمی

کسی بھی مسافر کو سفر کے دوران کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس کے لئے مسافروں کو اپنے چہرے پر ماسک پہننا لازمی کر دیا گیا ہے، ریلوے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسٹیشن پر تمام مسافروں کو روانگی سے قبل اسکریننگ بھی کرانی ہوگی، جن مسافروں میں انفیکشن کی کسی بھی قسم کی کوئی علامات نہیں ہوگی، صرف انہیں مسافرں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */