ہندوستان نے پھر سختی کا مظاہرہ کیا، کینیڈا سے کہا وہ اپنے تقریباً 40 سفارت کار واپس بلا لے

ہندوستان  میں کینیڈا کے 62 سفارت کار کام کر رہے ہیں، جن میں سے تقریباً 40 سفارت کاروں کو واپس لینے کے لیے کہا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کی جانب سے خالصتانی دہشت گرد ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کا ہندوستان پر الزام کے بعد کینیڈا کے ساتھ تعطل جاری ہے۔کینیڈا کے ان بے بنیاد الزاما ت کے خلاف ہندوستان  کینیڈا  کے خلاف  مسلسل سخت رویہ اپنا  رہا ہے۔

خالصتانیوں کے معاملے پر ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان تعطل کے درمیان، ہندوستان نے کینیڈین حکام سے کہا ہے کہ وہ 10 اکتوبر تک تقریباً 40 سفارت کاروں کو واپس بلا لیں ورنہ ان سے سفارتی استثنیٰ واپس لے لیا جائے گا۔ تاہم ہندوستانی  حکومت نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق ہندوستان میں کینیڈا کے 62 سفارت کار کام کر رہے ہیں، جن میں سے تقریباً 40 سفارت کاروں کو واپس لینے کے لیے کہا گیا ہے۔ دریں اثنا، وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا تھا کہ ہندوستان میں کینیڈا کا سفارتی عملہ کینیڈا میں ہندوستان کے سفارتی عملے سے بڑا ہے اور ان میں برابری ہونی چاہیے۔ اس سے قبل ہندوستان  نے کینیڈا کے شہریوں کے لیے ویزا خدمات معطل کر دی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔