ہندوستان زبانوں کے لحاظ سے دنیا میں سب سے زیادہ خوشحال : کووند

ملک کے سابق صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ  ہندوستان جغرافیائی، ثقافتی، کھانے کی عادات، طرز زندگی، عقیدے، عقائد کے ساتھ ساتھ زبانوں میں تنوع کے لحاظ سے دنیا کا سب سے امیر ملک ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہندوستانی زبان کے دن کے موقع پر اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) اور ہندوستانی بھاشا اکیڈمی کے مشترکہ زیر اہتمام قومی دارالحکومت دہلی کے تالکٹورہ انڈور اسٹیڈیم میں "انڈین لینگویج فیسٹیول" کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے مسٹر کووند نے بچوں کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا، "مجھے اتنی بڑی تعداد میں ہونہار طلباء اور ہندوستانی زبانوں کے اساتذہ کو دیکھ کر بے حد فخر محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اتنا وسیع اور شاندار ہندوستان آج میرے سامنے ہے۔ واقعی، میں اسے منی انڈیا کی زندہ مثال سمجھتا ہوں۔ کون اس خوبصورت منظر کو دیکھ کر مسحور اور متوجہ نہیں ہوگا؟ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہوتی ہے کہ آج باغبان اور پھول اکٹھے بیٹھے ہیں۔ آپ تمام اساتذہ بحیثیت استاد باغبان ہیں اور تمام طلباء جو شاگرد ہیں وہ پھول ہیں۔ میں اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس اور ہندوستانی بھاشا اکیڈمی کو ملک کے مستقبل اور ملک کے مستقبل کے بنانے والوں کی کامیابیوں کو اعزاز دینے کے لیے انڈین لینگویج فیسٹیول کا انعقاد کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمارا ہندوستان تنوع سے بھرا ملک ہے۔ ہندوستان جغرافیائی، ثقافتی، کھانے کی عادات، طرز زندگی، عقیدے، عقائد کے ساتھ ساتھ زبانوں میں تنوع کے لحاظ سے دنیا کا سب سے امیر ملک ہے۔


انہوں نے کہا کہ زبان ہماری شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ واقعی، زبان ہمیں تشکیل دیتی ہے اور ہماری مٹی سے جڑنے میں بھی ہماری مدد کرتی ہے۔ ہندوستان نہ صرف اپنی قدیم تہذیب بلکہ اپنی ثقافت اور لسانی ثقافت کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام بچوں سے کہنا چاہوں گا کہ وہ اپنی مادری زبان کے علاوہ دوسری زبانیں بھی سیکھیں، تاکہ آپ ہندوستان کی بھرپور تاریخ کو جان سکیں۔
اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والی ریاستی وزیر برائے ثقافت اور امور خارجہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اسے کوئی زبان نہیں آتی۔ پہلی زبان وہ سیکھتا ہے جو اس کی ماں اسے سکھاتی ہے۔ اسی لیے اسے مادری زبان کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی زبانیں بیرونی ممالک میں پڑھائی جارہی ہیں۔ سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ ہندوستانی زبانوں کی طرف ملک اور دنیا میں دلچسپی بڑھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔