ہندوستان کے ہاتھ لگا بڑا خزانہ! جی ایس آئی نے اوڈیشہ میں 20 ٹن سونے کا ذخیرہ کھوج نکالا
اطلاع کے مطابق سونے کے کا ذخائر جن ضلعوں میں ہونے کی تصدیق کی ہوئی ہے ان میں دیو گڑھ، سندر گڑھ، نورنگ پور، کے اونھار، انگل، کورا پٹ شامل ہیں۔ جلد ہی اس سلسلے میں کھدائی شروع ہونے والی ہے۔

ہندوستان کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل ملک کے کئی الگ الگ مقامات میں سونے کے بڑے خزانے کو کھوج نکالا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوڈیشہ کے کئی اضلاع میں تقریباً 20 ٹن تک کے گولڈ ریزرو ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں جیولاجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کی کھوج کے بعد محکمہ کانکنی اور ریاستی حکومت حرکت میں آگئی۔
اطلاع کے مطابق سونے کے کا ذخائر جن ضلعوں میں ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ان میں دیو گڑھ، سندر گڑھ، نورنگ پور، کے اونھار، انگل، کورا پٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میور بھنج، ملکان گیری، سنبھل پور اور بودھ ضلعوں میں بھی سونے کی تلاش جاری ہے۔
ابھی تک سرکاری اعداد و شمار سامنے نہیں آئے ہیں۔ لیکن شروعاتی اندازے کے مطابق گولڈ ریزرو 10 سے 20 مٹرک ٹن تک ہو سکتا ہے۔ حالانکہ یہ ہندوستان کے بڑے گولڈ امپورٹ کے مقابلے میں کم ہے لیکن اس سے گھریلو پیداوار بڑھنے کی سمت میں اہم قدم مانا جا رہا ہے۔
اوڈیشہ حکومت، اوڈیشہ مائننگ کارپوریشن (او ایم سی) اور جی ایس آئی مل کر تیزی سے اس کھوج کو کاروباری شکل دینے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ سب سے پہلے دیو گڑھ ضلع میں پہلا گولڈ مائننگ بلاک نیلامی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ جی-3 سے جی-2 سطح تک کی وسیع ڈریلنگ اور سیمپلنگ کی جا رہی ہے تاکہ ذخیرہ کی کوالیٹی اور نکاسی کے امکانات طے ہو سکیں۔
اگر یہ خزانہ عملی طور سے نکالا گیا تو علاقے میں انفراسٹرکچر، روزگار اور خدمات کی توسیع ہوگی۔ سونے پر ہندوستان کا درآمدی انحصار تھوڑا کم ہو جائے گا۔ اوڈیشہ کی شناخت صرف لوہا کچ دھات اور باکسائٹ ہی نہیں بلکہ سونے کے ہب کے طور پر بھی ہو سکے گی۔ پہلے سے ہی اوڈیشہ میں ہندوستان کے 96 فیصد کرومائٹ، 52 فیصد باکسائٹ اور 33 فیصد لوہا کچ دھات کا خزانہ ہے۔ اب سونے کی کھوج سے اس فہرست میں ایک نیا نام جڑ جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔