ہندوستان نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی مستقبل میں کرے گا: وینکیا نائیڈو

وینکیا نائیڈو نے کہا ”ہم نے کسی بھی ملک پر ماضی میں حملہ نہیں کیا اور مستقبل میں بھی ایسا نہیں کریں گے تاہم اگر کوئی ہندوستان کے داخلی معاملات میں دخل دیتا ہے تو اس کو مناسب جواب دیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ماضی میں کسی بھی ملک پر حملہ نہیں کیا ہے اور مستقبل میں بھی وہ ایسا نہیں کرے گا تاہم انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی ہندوستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرے گا تو اس کو مناسب جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے وزارت خارجہ اور انڈین اسکول آف بزنس کی جانب سے مشترکہ طور پر یہاں منعقدہ کانفرنس ”انتشار کے ماحول میں معاشی ڈپلومیسی“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان امن۔ محبت والا ملک ہے اور یہ اس بات میں یقین رکھتا ہے کہ ساری دنیا ایک خاندان ہے، ہر کسی کو خوش رہنا چاہیے۔


انہوں نے کہا ”ہم نے کسی بھی ملک پر ماضی میں حملہ نہیں کیا اور مستقبل میں بھی ایسا نہیں کریں گے تاہم اگر کوئی ہندوستان کے داخلی معاملات میں دخل دیتا ہے تو اس کو مناسب جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ ’’ہر کسی کو بشمول ہمارے پڑوسی کو یہ سمجھنا چاہیے، جو دہشت گردی کے لئے فنڈس فراہم کر رہا ہے اور امداد فراہم کر رہا ہے، یہ ان کے لئے اورپوری دنیا کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔ ہم پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں“۔


نائیڈو نے کہا کہ ہندوستان کی وسیع بنیادی پالیسی ہے اور ہم کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں چاہتے اور یہ بھی نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ملک ہمارے داخلی معاملات میں دخل اندازی کرے“۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔