ہندوستان نے کینیڈا کے گینگسٹر لکھبیر سنگھ لانڈا کو دہشت گرد قرار دیا

ہندوستان نے کینیڈا کے گینگسٹر لکھبیر سنگھ لانڈا کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔ اس پر دہشت گردانہ ماڈیول کی تشکیل، تاوان وصولی، قتل، دھماکہ خیز مواد نصب کرنے اور ہتھیاروں اور منشیات کی تسکری میں ملوث رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان نے کینیڈین گینگسٹر لکھبیر سنگھ لانڈا کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے 33 سالہ گینگسٹر لکھبیر کو انسداد دہشت گردی کے سخت قانون یو اے پی اے کے تحت دہشت گرد نامزد کیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کے مطابق لانڈا دیگر دہشت گرد سرگرمیوں کے علاوہ 2021 میں موہالی میں پنجاب پولیس انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر راکٹ حملے میں ملوث تھا۔

سال 1989 میں پنجاب کے ضلع ترن تارن میں پیدا ہونے والا لانڈا 2017 میں کینیڈا فرار ہو گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اس کی شناخت بدنام زمانہ خالصتانی گروپ، ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کے رکن کے طور پر کی ہے۔ مانا جاتا ہے کہ لانڈا کے ہرویندر سنگھ عرف رندا سے قریبی تعلقات ہیں۔ رندا پاکستان میں مقیم ایک گینگسٹر ہے اور جس نے بی کے آئی سے ہاتھ ملایا ہے۔


لانڈا نے ہندوستان میں کئی بڑے حملے کیے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق، وہ نہ صرف موہالی میں راکٹ حملے کا ذمہ دار تھا بلکہ سرحد پار دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مصروف مختلف ماڈیولز کو دیسی ساختہ بموں (آئی ای ڈیز)، ہتھیاروں، جدید ترین ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی فراہمی میں بھی ملوث تھا۔

وزارت داخلہ نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا کہ لانڈا دہشت گردی کے ماڈیولز کی تشکیل، بھتہ خوری، قتل، آئی ای ڈیز لگانے، اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ اور نہ صرف پنجاب بلکہ دیگر حصوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے فنڈز کے استعمال سے متعلق متعدد مجرمانہ جرائم میں ملوث ہے۔ لانڈا کے کئی کینیڈا میں مقیم خالصتانی دہشت گردوں کے ساتھ قریبی روابط تھے، جن میں سکھ فار جسٹس کے گروپتونت سنگھ پنوں اور خالصتان ٹائیگر فورس (کے ٹی ایف) کے مرحوم ہردیپ سنگھ نجر شامل تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔