ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز، ہندوستان دنیا میں تیسرے مقام پر

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب 1072 افراد کی جان چلی گئی، اسی کے ساتھ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی

کورونا وائرس/ آئی اے این ایس
کورونا وائرس/ آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب 1072 افراد کی جان چلی گئی، اسی کے ساتھ ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان ان ممالک میں تیسرے مقام پر آ گیا ہے جہاں سب سے کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں۔

ورڈومیٹر ویب سائٹ کے مطابق کورونا سے اموات کے معام لہ میں امریکہ سرفہرست ہے، جہاں اب تک اس وبا سے 9 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جان گئی ہے۔ اس کے بعد برازیل کا مقام ہے جہاں کورونا کے سبب 6 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔


دریں اثنا، کورونا کے یومیہ کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلہ 13 فیصد کی کمی کے ساتھ ملک بھر سے آج ایک لاکھ 49 ہزار 394 نئے کیسز درج کئے گئے۔ اس دوران 2 لاکھ 46 ہزار 674 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔ مجموعی طور پر اب تک ملک کے 4 کروڑ 17 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں فی الحال 14 لاکھ 35 ہزار 569 کورونا کیسز فعال ہیں۔ یومیہ پازیٹوٹی ریٹ 9.27 فیصد ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ روز 55 لاکھ 58 ہزار 760 کورونا ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں، جس کے بعد اب تک کورونا ویکسین کی 168.47 خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */