ہندوستان نے دنیا کی سب سے اونچی سڑک تعمیر کرنے کا کیا دعویٰ، دیکھیں ویڈیو

19300 فیٹ کی اونچائی پر بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے اُملنگ-لا درّے پر موٹر-سڑک بنانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ یہ سڑک ہندوستان اور چین کے درمیان متنازعہ ڈیمچوک علاقہ سے کافی قریب ہے۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

تنویر

ایک طرف ہندوستان کی چین کے ساتھ کشیدگی جاری ہے، اور دوسری طرف ہندوستان نے مشرقی لداخ سے ملحق ایل اے سی (لائن آف ایکچوئل کنٹرول) کے قریب دنیا کی سب سے اونچی سڑک تعمیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق 19 ہزار 300 فیٹ کی اونچائی پر بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے اُملنگ-لا درّے پر موٹر-سڑک بنانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ یہ سڑک ہندوستان اور چین کے درمیان متنازعہ ڈیمچوک علاقہ سے کافی قریب ہے۔

دنیا کی سب سے اونچی سڑک تعمیر کیے جانے کا دعویٰ 29 جولائی کو بی آر او نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کیا۔ بی آر او نے اُملنگ-لاپاس (درّے) پر سڑک بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں اس تعلق سے کچھ اہم تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ ’پروجیکٹ ہمانک‘ کے دنیا کی سب سے اونچی سڑک تعمیر بنانے کا عزم دیکھیے۔ بی آر او کے مطابق مائنس 40 ڈگری سلسیس درجہ حرارت پر آدمی اور مشین دونوں کا امتحان ہوتا ہے... اور بی آر او کے جنونی ملازمین نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر دنیا کے بے حد ہی مشکل ہدف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔


واضح رہے کہ ابھی تک لداخ کی ہی کھردونگلا سڑک کو دنیا کی سب سے اونچی سڑک مانی جاتی تھی جس کی اونچائی 18 ہزار 380 فیٹ ہے۔ لیکن اُملنگ-لا درّے کی سڑک اب دنیا کی سب سے اونچی سڑک بن گئی ہے۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ بھی ہے کہ اُملنگ-لا پاس ہندوستان اور چین کے درمیان ایل اے سی کے متنازعہ ڈیمچوک علاقے سے قریب ہے اور اس سڑک کے بننے سے مشرقی لداخ کے ڈیمچوک اور ہینلے جیسے علاقوں کے درمیان کنکٹیویٹی تو بڑھ ہی جائے گی، ساتھ ہی فوج کی آمد و رفت بھی تیزی کے ساتھ ہو سکے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔