ہندوستان نے چین کو پھر دیا جھٹکا، 47 مزید چینی موبائل ایپ پر پابندی کا فیصلہ!

حکومت ہند نے پہلے 59 چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے کا حکم سنایا تھا اور اب مزید 47 چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ قبل میں پابندی والے ایپ کا عکس تھے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

تنویر

حکومت ہند کے ذریعہ 59 چینی ایپس پر پابندی عائد کرنے کے تقریباً ایک مہینے بعد مزید 47 چینی ایپس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ جن تازہ ایپس پر پابندی حکومت ہند نے عائد کی ہے، اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ پہلے جن ایپس پر پابندی عائد کی گئی تھی اس کے کلون یعنی عکس ہیں۔ تازہ پابندی سے متعلق جانکاری میڈیا ذرائع سے موصول ہوئی ہے اور اس طرح دیکھا جائے تو چین کو ہندوستان نے ایک بار پھر زبردست جھٹکا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تازہ پابندی سے متعلق فہرست جلد جاری کی جائے گی۔

ایک سرکاری ذرائع کے حوالےسے خبر رساں ادارہ آئی اے این ایس نے بتایا کہ پابندی عائد کیے جانے والے ایپس پہلے سے پابندی عائد کیے گئے ایپس کے کلون کی شکل میں پائے گئے ہیں۔ ان نئے ایپس پر پابندی کی بات الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وزارت کے ذریعہ 59 ممنوعہ ایپ کے احکامات پر سختی سے عمل کرنے یا خلاف ورزی کے معاملے میں سنگین کارروائی کرنے کے لیے سامنے آئی۔ وزارت نے متعلقہ سبھی کمپنیوں کو خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ طور سے ایپ دستیاب کرانا آئی ٹی ایکٹ اور دیگر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔


ایک رپورٹ کے مطابق حکومت ہند نے 275 چینی موبائل ایپ کی بھی فہرست تیار کیا ہے اور ان کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ان میں پب جی گیم، جلی، کیپ کٹ، فیس یو، می ٹو، ایل بی ای ٹیک، پرفیکٹ کارپ، سینا کارپ، نیٹیز گیمس، علی ایکسپریس، ریسو اور یولائک جیسے ایپ شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Jul 2020, 6:58 PM