ہندستان اور یوروپی یونین آزاد تجارت پر بات چیت بحال کریں گے

ہندستان۔ ای یو اسٹریٹجک شراکت داری کو جمہوریت، بنیادی آزادی، قواعد اور کثیر الجہتی کے تئیں مساوی عہدکی بنیاد پر مزید مضبوط کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

یوروپی یونین کی فائل تصویر
یوروپی یونین کی فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

پوری دنیا میں کووڈ وبا کی وجہ سے اقتصادی دباو کے درمیان ہندستان اور یوروپی یونین نے متوازی آزاد تجارت اور سرمایہ کاری معاہدوں پر بات چیت پھر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور دونو ں فریقین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) سے منسلک امور، ریگولیٹری تعاون، بازار میں پہنچ، سپلائی چین قائم رکھنے کے لئے الگ الگ بات چیت شروع کرنے اور متنوع شعبوں میں معاشی تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یوروپی یونین کے صدر چارلس مشیل کی دعوت پر وزیراعظم نریندر مودی نے آج دیر شام ہندستان یوروپی یونین چوٹی کانفرنس میں حصہ لیا جس میں یوروپی یونین کے تمام 27رکن ممالک کے لیڈر شامل ہوئے۔ یوروپی کمیشن اور یوروپی کونسل کے صدر بھی موجود تھے۔


میٹنگ کے دوران رہنماوں نے ہندستان۔ ای یو اسٹریٹجک شراکت داری کو جمہوریت، بنیادی آزادی، قواعد اور کثیر الجہتی کے تئیں مساوی عہدکی بنیاد پر مزید مضبوط کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ان لیڈروں نے تین اہم شعبوں میں نظریاتی تبادلہ خیال کیا۔پہلی خارجہ پالیسی اور سیکورٹی، دوسری کووڈ۔19، آب و ہوا اور ماحولیات اور تیسری تجارت، کنیکٹیوٹی اور تکنالوجی۔انہوں نے کووڈ وبا سے نپٹنے، معیشت کی بحالی، موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے نپٹنے اور کثیر الجہتی اداروں کی بہتری کے لئے قریبی تعاون قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہندستان نے کووڈ کی دوسری لہر میں یوروپی یونین کے اراکین کے ذریعہ فوری طورپر مدد فراہم کرنے کی تعریف کی۔ رہنماوں نے آزاد تجارت اور سرمایہ کاری کے جامع معاہدوں کے لئے مذاکرات پھر سے شروع کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر الگ الگ بات چیت ہوگی تاکہ ان دونوں کے بارے جلد ہی حتمی فیصلہ ہوسکے۔ اس سے دونوں فریقین کے مابین معاشی شراکت کی مکمل صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے میں مد د ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */