کورونا انفیکشن کی رفتار میں اضافہ، 37875 نئے معاملے، 369 مریض فوت

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37875 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ 96 ہزار 718 ہو گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی رفتار ایک بار پھر بڑھ گئی ہے جس کے دوران 37 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 369 افراد کی موت ہوئی۔ منگل کے روز ملک میں 78 لاکھ 47 ہزار 625 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 70 کروڑ 75 لاکھ 43 ہزار 18 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37875 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 30 لاکھ 96 ہزار 718 ہو گئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 114 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 64 ہزار 51 ہو گئی ہے۔


اسی عرصے میں فعال کیس 1608 سے کم ہو کر تین لاکھ 91 ہزار 256 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 369 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 441411 ہوگئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.18 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ صحت یابی کی شرح 97.48 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 فیصد پر برقرار ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے 231 کے اضافے سے 51465 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، ریاست میں 3581 مریضوں کی صحت یابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6304336 ہو گئی ہے، جبکہ 86 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 137897 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔