شکشا متروں کے اعزازیہ میں اضافہ انتخابی سیاست سے متاثر: مایاوتی

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگی حکومت اسمبلی انتخاب سے پہلے تقریباً ڈیڑھ لاکھ شکشا متروں کے اعزازیہ میں دو سے چار ہزار روپئے کا اضافہ کرسکتی ہے۔ شکشا متروں کو فی الحال 10 ہزار روپئے اعزازیہ ملتا ہے

بی ایس پی صدر مایاوتی
بی ایس پی صدر مایاوتی
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے شکشا متروں کے اعزازیہ میں اضاافہ کے امکانات کو انتخابی سیاست سے متاثر بتاتے ہوئے کہا کہ برسراقتدار بی جے پی کانگریس کے نقشے قدم پر چل رہی ہے۔ مایاوتی نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'اگر یہ خبر صحیح ہے کہ یو پی میں اسمبلی انتخابات سے پہلے شکشا متروں کو ملنے والے اعزازیہ میں اضافہ ہوسکتا ہے تو یہ کافی تاخیر سے اٹھایا گیا قدم ہے۔ جبکہ یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا، حالانکہ انتخاب کے نزدیک ایسے فیصلے کرنا کانگریسی کلچر رہا ہے، جس پر اب بی جے پی بھی چل رہی ہے۔ عوام یہ سب سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کا طرز عمل ایسی تنگ انتخابی سوچ سے ہمیشہ الگ و پاک صاف رہا ہے۔ اسی وجہ سے سال 2007 میں حکومت بنتے ہی ہم نے اپر کاسٹ کی تقرری پر لگی روک کو فوراً ہٹایا، جس سے پھر اس پورے سماج کو بھرپور فائدہ ہوا اور انہیں یہاں سالوں بعد بڑی تعداد میں سرکاری نوکریاں ملیں۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگی حکومت اسمبلی انتخاب سے پہلے تقریباً ڈیڑھ لاکھ شکشا متروں کے اعزازیہ میں دو سے چار ہزار روپئے کا اضافہ کرسکتی ہے۔ شکشا متروں کو فی الحال 10 ہزار روپئے اعزازیہ ملتا ہے اور گزشتہ چار سالوں سے اس میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔