یو پی: اسپتالوں اور لیب پر انکم ٹیکس کے چھاپے، ڈاکٹروں میں افرا تفری

لکھنؤ میں واقع چرک اور اسپس کے سبھی ٹھکانوں پر ایک ساتھ صبح 8 بجے کاروائی کی۔ محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کو ان ڈاکٹروں کے پاس سے غیر اعلان شدہ آمدنی اور سرمایہ کاری کی اطلاع ملی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے جمعرات کو اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ سمیت 12مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے صبح لکھنؤ، میرٹھ، مرادآباد، کانپور، نوئیڈا اور ہاپوڑ میں 12 مقامات پر مشہور اسپتالوں اور ڈاکٹروں کے گھروں پر چھاپے ماری کی۔

راجدھانی لکھنؤ میں واقع چرک اور اسپس کے سبھی ٹھکانوں پر ایک ساتھ صبح 8 بجے کاروائی کی۔ محکمہ انکم ٹیکس کے افسران کو ان ڈاکٹروں کے پاس سے غیر اعلان شدہ آمدنی اور سرمایہ کاری کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دستاویزوں میں بھی چھیڑ چھاڑ کے اشارے ملے ہیں چرک کے چھ اور اسپس کے چار ٹھکانوں پر ٹیم نے ایک ساتھ کاروائی کی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے کئی اہم دستاویز ضبط کیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر مہیش چندر شرما، ایس پی ایم ہاسپٹل اینڈ ٹراما سنٹر کانپور، ڈاکٹر مہیش چندر شرما ایس آئی پی ایس ہاسپٹل لکھنؤ، ڈاکٹر رتن کمار سنگھ، چرک ہاسپٹل لکھنؤ، ڈاکٹر کمار کھنہ جے پی ایم سی پیتھ لیب مرادآباد، ڈاکٹر بھوپیندر سنگھ نیورو فزیشین میرٹھ، ڈاکٹر راجیو موٹوانی نیو ہاسپٹل نوئیڈا، ڈاکٹر گلاب گپتا نیو اسپتال، نوئیڈا اور ڈاکٹر انکت شرما، جی ایس میڈیکل کالج اینڈ اسپتال، پلکھوا ہاپوڑ کے یہاں چھاپے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

نوئیڈا کے ایک اہم اسپتال اور اس کے مالکان کے گھروں پر بھی انکم ٹیکس کی طرف سے چھاپہ ماری کی گئی۔ انکم ٹیکس ذرائع کے مطابق اس دوران محکمہ کی طرف سے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔