اب ’گو-فرسٹ‘ کے طیارے میں خاتون کرو ممبر سے چھیڑ چھاڑ کا واقعہ، دو بیرون ملکی شہری حراست میں لیے گئے

واقعہ 6 جنوری کا ہے جب ’گو-فرسٹ‘ کے گوا-ممبئی فلائٹ میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ الزام ہے کہ گوا سے ممبئی جا رہے طیارہ میں سوار دو بیرون ملکی شہریوں نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی

<div class="paragraphs"><p>گو فرسٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گو فرسٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ایئر انڈیا کے طیارہ میں خاتون کے اوپر پیشاب کرنے کا معاملہ ابھی سرخیوں میں بنا ہی ہوا ہے، اور اس درمیان مزید ایک طیارہ میں مسافر کی غلط حرکت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’گو-فرسٹ‘ ایئرلائنز کی فلائٹ میں مسافروں کے ذریعہ خاتون کرو ممبر سے چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ ملزم بیرون ملکی شہری ہیں اور شکایت کے بعد دو ملزمین کو نہ صرف طیارہ سے اتارا گیا بلکہ انھیں حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ دونوں کو گوا ایئرپورٹ پر سیکورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا اور واقعہ کی شکایت ڈی جی سی اے سے بھی کی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ واقعہ 6 جنوری کا ہے جب ’گو-فرسٹ‘ ایئرلائن کے گوا-ممبئی فلائٹ میں خاتون کرو ممبر کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ الزام ہے کہ گوا سے ممبئی جا رہے طیارہ میں سوار دو بیرون ملکی شہریوں نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی، جس کے بعد دونوں کو طیارہ سے اتار کر سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔ اس واقعہ کی تصدیق ’گو-فرسٹ‘ ایئرلائنز نے بھی کر دی ہے۔ ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ دونوں ملزمین کا تعلق روس سے ہے۔


ایک رپورٹ کے مطابق جب خاتون کرو ممبر مسافروں کو سیفٹی کے بارے میں بتا رہی تھی، اسی دوران بیرون ملکی مسافروں نے متاثرہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔ اس پر طیارہ میں سوار ایک دیگر مسافر نے اعتراض ظاہر کیا اور دونوں ملزمین کو طیارہ سے اتارنے کا مطالبہ کیا۔ دیگر مسافروں کی سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے دونوں ملزمین کو طیارہ سے اتار دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔