چھتیس گڑھ میں کانگریس ایم ایل اے پر جان لیوا حملہ، نشے میں دھت ملزم نے چاقو سے کیا حملہ

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ایم ایل اے چھنی  ساہو ڈائس  پر تھیں جب ایک نشے میں دھت شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا بشکریہ بھلائی ٹائمس</p></div>

سوشل میڈیا بشکریہ بھلائی ٹائمس

user

قومی آوازبیورو

چھتیس گڑھ میں کانگریس ایم ایل اے چھنی ساہو پر ایک نوجوان نے چاقو سے حملہ کیا۔ یہ حملہ راج ناندگاؤں ضلع میں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت کھلیشور کے طور پر کی گئی ہے اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ  یہ واقعہ کل شام ڈونگرگاؤں تھانہ علاقے کے تحت جودھرا گاؤں میں پیش آیا، جب کھوجی کی رکن اسمبلی  چھنی ساہو ایک عوامی تقریب میں شریک تھیں۔ ملزمان نے ایم ایل اے  ساہو  پر چاقو سے حملہ کیا۔ جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئیں۔


اس حملے کے پیچھے کیا وجہ ہے، یہ بات سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس نے ملزم کو ڈونگر گاؤں تھانے میں رکھا ہوا ہے۔حکمران پارٹی کے ایم ایل اے پر اس حملے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

خبر کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ایم ایل اے ساہو ڈائس پر تھیں  جب ایک نشے میں دھت شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ساہو کی کلائی پر معمولی چوٹیں آئی ہیں، جس کے بعد انہیں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر چوریا لے جایا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔


واضح رہے  کہ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی چھنی ساہو نے چھتیس گڑھ کی کھوجی سیٹ پر بی جے پی کے ہیریندر کمار ساہو کو شکست دی تھی۔ اس الیکشن میں انہیں  کو 71,733 ووٹ ملے اور ہیریندر کمار ساہو کو 44,236 ووٹ ملے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔