کانگریس نے آگرہ میں مرنے والے صفائی ملازم کے لواحقین کو 30لاکھ روپے دیئے

پرینکا نے آگرہ جاکر کنبہ کے ساتھ تعزیت کااظہار کرتے ہوئے ان کو انصاف لانے کی لڑائی میں پورا ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا پرینکا گاندھی ٹویٹر ہیندل
تصویر سوشل میڈیا پرینکا گاندھی ٹویٹر ہیندل
user

یو این آئی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرنیکا گاندھی نے جمعرات کو لکھنو میں واقع رہائش گاہ پر آگرہ میں پولیس حراست میں مرنے والے صفائی ملازم ارون بالمیکی کے رشتہ داروں سے ملاقات کرکے انصاف کا یقین دلایا۔

بعد میں ایک پریس کانفرنس کرکے پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو اور قومی سکریٹری روہت چودھری نے مرنے والے کے کنبہ کو پارٹی کی طرف سے 30لکھ روپے کی معاوضہ کی رقم کا چیک سونپا۔


خیال رہے کہ 19اکتوبر کو آگرہ میں پولیس کی حراست میں ارون والمیکی کی موت ہوگئی تھی۔پرینکا نے آگرہ جاکر کنبہ کے ساتھ تعزیت کااظہار کرتے ہوئے ان کو انصاف لانے کی لڑائی میں پورا ساتھ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے پارٹی کی طرف سے تیس لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا وعدہ کیا تھا۔

پرینکا نے کہاکہ ارون بالمیکی کے کنبہ کو انصاف دلانے کے لئے یوگی حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا لیکن وہ انصاف کی آواز کو دبنے نہیں دیں گی۔ انہو ں نے الزام لگایا کہ حکومت متاثرین کو تحفظ دینے کے بجائے ان پر ہی حملہ کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔