لوک سبھا انتخابات: کانگریس نےامیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی

کانگریس پارٹی نے اب تک کل 214 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل کانگریس نے نو مختلف فہرستوں میں 212 امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب آئی این سی</p></div>

ویڈیو گریب آئی این سی

user

قومی آوازبیورو

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی کی طرف سے پیر (یکم اپریل 2024) کو جاری کی گئی امیدواروں کی 10ویں فہرست میں دو نام ہیں اور ان میں سے ایک کا تعلق مہاراشٹر سے ہے، جبکہ دوسرا نام جنوبی ہندوستان کے تلنگانہ سے ہے۔کانگریس نے اکولہ مہاراشٹر سے ابھے کاشیناتھ پاٹل اور وارنگل تلنگانہ سے کادییام کاوے کو امیدوار بنایا ہے۔

کانگریس پارٹی نے اب تک کل 214 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل کانگریس نے نو مختلف فہرستوں میں 212 امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔


کانگریس تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے مطابق، پارٹی جمعہ (5 اپریل 2024) کو لوک سبھا انتخابات کے لیے منشور جاری کرے گی۔ کانگریس اگلے دن جے پور اور حیدرآباد میں بھی جلسہ عام کرے گی جس میں پارٹی کے سرکردہ قائدین شرکت کریں گے۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی، پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی راجستھان کے جے پور میں منشور سے متعلق ریلی سے خطاب کریں گے، جبکہ راہل گاندھی حیدرآباد میں منشور سے متعلق جلسہ عام سے  بھی خطاب کریں گے۔

ملک میں 18ویں لوک سبھا کے لیے عام انتخابات 19 اپریل 2024 سے شروع ہوں گے جس کے بعد 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور یکم جون کو چھ مزید مراحل میں ووٹنگ ہو گی۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون 2024 کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔