مہاراشٹرا کے ضلع بیڑ میں جمعیۃ علماء الفیض کلینک کا افتتاح

سندیپ شر ساگر نے جمعیۃ علماء الفیض کلینک کے افتتاح پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ ہم جمعیۃ علماء کی ہر آواز پر پہلے بھی کھڑے تھے اور آج بھی ہم کھڑے ہیں۔

مہاراشٹر کے بیڑ میں جمعیۃ علماء الفیض کلینک کی افتتاحی تقریب کا منظر / تصویر پریس ریلیز
مہاراشٹر کے بیڑ میں جمعیۃ علماء الفیض کلینک کی افتتاحی تقریب کا منظر / تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

بیڑ /مہاراشٹر: علاقہ مراٹھواڑہ کے ضلع بیڑ میں رکن اسمبلی سندیپ کشیرساگر کے ہاتھوں گزشتہ روز جمعیۃ علماء الفیض کلینک کا افتتاح عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندیپ کشیر ساگر نے لاک ڈاؤن اور دیگر مواقع پر جمعیۃ علماء کی جانب سے کی جانے والی خدمات کی ستائش کی۔

این سی پی کے رکن اسمبلی سندیپ کشیر ساگر نے جمعیۃ علماء کے ذریعہ قومی یکجہتی کے پروگرام کے انعقاد اور جمعیۃ علماء کے قومی صدر کی کوشش و کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو مضبوط کرنا اور اس کے بقاء کی کوشش کرنا بہت اہم کام ہے جو اس وقت جمعیۃ علماء اور اس کے ذمہ داران کر رہے ہیں۔


سندیپ شر ساگر نے جمعیۃ علماء الفیض کلینک کے افتتاح پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ ہم جمعیۃ علماء کی ہر آواز پر پہلے بھی کھڑے تھے اور آج بھی ہم کھڑے ہیں۔ اور آپ آئندہ بھی جب کبھی آواز دیں گے ہم جمعیۃ کی آواز پر کھڑے رہیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نائب صدر حافظ محمد ذاکر صدیقی نے کہا کہ جمعیۃ علماء سیاسی جماعت نہیں ہے، لیکن سیاست سے چشم پوش بھی نہیں ہے۔ جمعیۃعلماء سیاست کا استعمال کبھی نہیں کرتی، لیکن وہ اپنی دینی شناخت اور اسلامی تہذیب و تمدن کی بقاء کے لئے لڑائی لڑنے کا کام کرتی ہے۔ خدمت خلق بھی جمعیۃ علماء کے مقاصد میں سے ہے۔


مفتی عتیق الرحمٰن قاسمی جنرل سکریٹری ضلع بیڑ نے جمعیۃعلماء کی مختصراً عوامی خدمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃعلماء ضلع بیڑ کا الفیض کلینک شروع کرنا یہ عوامی خدمت کی ایک کڑی ہے۔ اس سے قبل جبکہ عالمی وباء کی وجہ سے پورے ملک میں حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگ طرح طرح کے حالات سے دو چار مختلف پریشانیوں سے جوجھ رہے تھے، ایسے نازک وقت میں جمعیۃ علماء ضلع بیڑ نے اپنے موجودہ وسائل کے ساتھ میدان میں آئی اور ضرورتمندوں کی مدد کرتے ہوئے 14 لاکھ سے متجاوز مالیت کے اناج وغیرہ تقسیم کیے۔ نیز، لوگوں کی بگڑتی صحت کے پیش نظر جمعیۃ علماء کے ضلع کے مختلف مقامات پر درجنوں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس سے کم و بیش 27 ہزار لوگوں نے استفادہ کیا اور سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔