مغربی بنگال: تیسرے مرحلے کی پولنگ میں بھی 80 فیصد سے زاید پولنگ، کولکاتا کے 8 ریٹرننگ افسران کا تبادلہ

مغربی بنگال میں تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران ریاست کے 3 اضلاع کے 31 اسمبلی حلقوں میں 80 فیصد سے زاید پولنگ ہوئی

بنگال انتخابات / یو این آئی
بنگال انتخابات / یو این آئی
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال میں تیسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران ریاست کے تین اضلاع کے 31اسمبلی حلقے میں 80فیصد سے زاید پولنگ ہوئی ہے۔ تاہم ابھی الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی اعداد و شمار آنا باقی ہے

الیکشن کمیش نے کہا کہ ایک دکا واقعات کو چھوڑ کر تمام حلقوں میں پرامن پولنگ ہوئی ہے۔ہوڑہ کے بگنان ،ہگلی کے تارکیشور، آرام باغ، جنوبی 24پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر اور دیگر علاقوں میں تشدد اور ہنگامہ آرائی کی خبر موصول ہوئی ہے۔

آرام باغ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار سوجاتا منڈل نے الزام عاید کیا ہے کہ ان پر بی جے پی حامیوں نے حملہ کیا ہے اور بوتھ میں داخل ہونے نہیں دیا گیا ہے۔ تناؤمول آشوار کی سیکیورٹی کے دیہی علاقوں میں دریا ، اس کے بعد جان بچانے والے کے حصے آئے۔


ادھر، الیکشن کمیشن نے ریاستی اسمبلی انتخابات کے دوران غیرمعمولی اقدام اٹھاتے ہوئے کولکاتا کے 8 اسمبلی حلقوں جوڑا سانکو، کولکاتا پورٹ، بھوانی پور، انٹالی ، چورنگی ، شیام پوکھر، کاشی پور ۔بیل گچھیا اور بلیا گھاٹا کے ریٹرننگ آفیسرز کو ہٹا دیا ہے ۔

کولکاتا سے 8 ریٹرننگ آفیسرکی برطرفی کے پیچھے الیکشن کمیشن کی دلیل ہے کہ کوئی ایک عہدہ پر لگاتار تین سال تک نہیں رہ سکتا ہے۔ اس سے قبل بالی گنج کے بھی ریٹرننگ آفیسر کو ہٹادیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو ان افسران کے خلاف شکایات ملی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔