انڈیا الائنس کی میگا ریلی کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری، دہلی کے ان راستوں پر جانے سے کریں گریز

دہلی کے رام لیلا میدان میں آج انڈیا الائنس کی میگا ریلی ہے۔ ریلی کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

 دہلی پولیس نے آج دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والی انڈیا الائنس کی میگا ریلی کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق شہر میں آج 6 گھنٹے گاڑیوں کی آمدورفت کو کنٹرول کیا جائے گا۔

ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق باراکھمبا روڈ سے گرونانک چوک تک رنجیت سنگھ فلائی اوور، منٹ روڈ سے گول چکر کملا مارکیٹ تک وویکانند مارگ، ہمدرد چوک، دہلی گیٹ سے گرونانک چوک تک جے ایل این مارگ اور اجمیری گیٹ، کملا مارکیٹ گول چکر سے گرونانک چوک اور وی آی پی گیٹ کے پاس چمن لال مارگ، گرونانک چوک سے ترکمان گیٹ تک صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک آمد ورفت کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔


ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ راج گھاٹ چوک، منٹو روڈ، ڈی ڈی یو مارگ، پہاڑ گنج چوک اور دہلی گیٹ پر صبح 9 بجے سے موڑ لیا جا سکتا ہے۔ ضرورت کے مطابق ٹریفک قوانین اور روٹ کی تبدیلیوں کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد تبدیلیاں بھی کی جا سکتی ہیں۔ ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو ان راستوں کو استعمال کرنے سے گریز کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔